|
|
ڈرامہ سیریل “پردیس“ آجکل بہت پسند کیا جارہا ہے جس میں
عفان وحید کے مدمقابل درِ افشاں “ایمن“ کا کردار بہت خوبصورتی سے ادا کررہی
ہیں۔ در افشاں اس سے پہلے بھی کافی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں لیکن پردیس آج
کل کافی مقبول ہے اسی وجہ سے درافشاں کو ایمن کے روپ میں کافی پزیرائی مل
رہی ہے۔ تو چلئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پردیس کی ایمن دراصل ہیں کون۔ |
|
کام ضروری ہے |
اداکارہ درفشاں 14 جنوری 1991 کو لاہور میں پیدا ہوئی۔
ایک انٹرویو کے دوران اپنے بارے میں بتاتے ہوئے اداکارہ در فشاں کا کہنا
تھا کہ: '' ہم چار بھائی بہن ہیں ، دو بہنیں اور دو بھائی ہیں اور میں سب
سے بڑی ہوں۔ میرے گھر والے والے لاہور میں رہتے ہیں اور میں کام کی وجہ سے
کبھی اسلام آباد تو کبھی کراچی میں رہتی ہوں۔ میری اپنی والدہ کے ساتھ بڑی
گہری دوستی ہے، وہ مجھے کہتی ہیں کہ کام چھوڑ کر واپس آ جاؤ، مجھے تم بہت
یاد آتی ہو مگر کیا کرسکتے ہیں کام بھی ضروری ہے۔ '' |
|
پیشے سے وکیل ہوں |
اپنی تعلیم سے متعلق بتاتے ہوئے درفشاں کا کہنا تھا کہ:
'' میں نے یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی کیا ہوا ہے اور پیشے کے اعتبار
سے میں وکیل ہوں۔ میں نے وکالت کا کام بھی کیا مگر مجھے جلد اندازہ ہوگیا
کہ یہ جگہ میری کامیابی کے لئے نہیں ہے لہٰذا میں نے جلد ہی وکالت چھوڑ دی۔ |
|
بچپن |
اپنی تعلیم سے متعلق بتاتے ہوئے درفشاں کا کہنا تھا کہ:
'' میں نے یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی کیا ہوا ہے اور پیشے کے اعتبار
سے میں وکیل ہوں۔ میں نے وکالت کا کام بھی کیا مگر مجھے جلد اندازہ ہوگیا
کہ یہ جگہ میری کامیابی کے لئے نہیں ہے لہٰذا میں نے جلد ہی وکالت چھوڑ
دی۔مجھے بچپن سے اداکاری کرنے کا بہت شوق تھا اور میں اسکول کے تھیٹر اور
ڈرامہ پروگرامز میں بہت زیادہ دلچسپی لیتی تھی اس لئے اپنے شوق کو آگے
بڑھاتے ہوئے میں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ |
|
|
|
پسند: |
اپنی پسند سے متعلق بتاتے ہوئے در فشاں کا کہنا تھا کہ:
'' مجھے اداکاروں میں ہمایوں سعید اور احد رضا میر ہیں جبکہ اداکاراؤں میں
ماہرہ خان پسند ہیں۔ سیاستدانوں کی بات اگر کی جائے تو انہیں عمران خان اور
مولانا فضل الرحمٰن پسند ہیں۔ '' |
|
والد پی ٹی وی کے
ڈائیریکٹر تھے |
درافشاں کافی پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور
کراچی میں رہتی ہیں۔ ان کے ایک بھائی آرکیٹیکٹ ہیں اور درِ افشاں کو
اداکاری کا شوق اپنے والد کی وجہ سے ہوا جو پہلے پی ٹی وی کے مشہور
ڈائیریکٹرز میں سے ایک تھے۔ درِ افشاں کے والد کا نام سلیم الحسن ہے |