مجھے آپ بہت جلد دیکھیں گے۔۔۔شوبز کے فنکاروں کی بیویاں بھی فنکار بننے کو تیار

image
 
ہمیشہ سنا ہے کہ خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے لیکن یہ مثال وہاں بھی آتی ہے جب شادی کے بعد بیویاں بھی میاں کی ہی راہ پر چل نکلیں۔۔۔پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی اداکار ہیں جنہوں نے شادیاں انڈسٹری سے باہر کیں لیکن شادی کے بعد ان کی بیویوں نے بھی یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے میاں کی راہ پر چل نکلیں۔۔۔
 
نعمان حبیب کی بیگم اسما نعمان
اداکار نعمان حبیب کی شادی اسماء سے آج سے قریب پانچ سال پہلے ہوئی اور اسماء ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جہاں سوشل ورک کیا جاتا ہے۔۔۔وہ بنت فاطمہ اولڈ ہاؤس ٹرسٹ کی مالکن کی نواسی ہیں۔۔۔انہوں نے شادی سے پہلے کبھی یہ ظاہر نہیں کیا کہ انہوں شوبز میں آنے کا شوق ہے لیکن اب دو بیٹیوں کے بعد انہوں نے بارہا یہ اسرار شروع کیا کہ انہیں اس انڈسٹری کا حصہ بننا ہے۔۔۔کافی عرصہ کی کوششوں کے بعد اب فائنلی وہ میدان میں آچکی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں صبور علی کے ساتھ اور لکھا کہ میں اسماء نعمان نہیں بلکہ بشری ہوں۔۔۔جی ہاں یہی میرے کردار کا نام ہے۔۔۔بہت جلد نظر آؤں گی-
image
 
طوبیٰ عامر
اداکارہ طوبیٰ عامر نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے شادی کے بعد اس انڈسٹری میں قدم رکھا اور کافی کامیابی کے ساتھ فیشن شوٹس اور ڈرامہ میں اداکاری کے حوالے سے نام بنا رہی ہیں۔۔۔طوبیٰ کو ڈاکٹر صاحب نے ہر لحاظ سے سپورٹ کیا اور اس نام کے لگنے کے بعد آگے بڑھنے کا چانس مزید ڈبل ہوگیا۔۔۔یہ حقیقت ہے کہ طوبیٰ خود بھی بہت خوش شکل ہیں لیکن ڈرامہ میں کام کرنے کے لئے یہ نام بھی ان کے کافی کام آیا۔۔۔بھڑاس کے بعد طوبیٰ ایک اور ڈرامہ میں جلد نظر آئیں گی-
image
YOU MAY ALSO LIKE: