یہ طعنے نہیں ہمارا مذاق ہیں۔۔۔شوبز جوڑیاں جو میں شادی کے کئی سال بعد بھی ایک دوسرے سے مذاق کرتی ہیں

image
 
محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی، اس کی کوئی مدت نہیں ہوتی۔۔۔یہ جب ایک بار ہوجائے تو اس کی کبھی موت بھی نہیں ہوتی۔۔۔شوبز میں ایسی کئی جوڑیاں ہیں جو شادی کے کئی سال بعد بھی جب ایک ساتھ ہوتی ہیں تو ان کے مذاق ایک دوسرے سے محبت کی کھلی عکاسی کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔
 
قیصر خان اور فضیلہ قیصر
 قیصر خان کو فضیلہ قیصر سے پہلی نظر میں ہی پیار ہوگیا تھا۔۔۔یہ شادی فاطمہ ثریا بجیا کی طرف سے قیصر خان کو ایک طرح کا تحفہ تھا کیونکہ انہوں نے ہی کہا تھا کہ فضیلہ کو گھر تک ڈراپ کردو۔۔۔قیصر خان اچھی طرح جانتے تھے کہ فضیلہ صرف حسین ہی نہیں بلکہ انتہا کی سچی اور منہ پر بول دینے والی لڑکی ہے۔۔لیکن قیصر نے فضیلہ کو ان سب باتوں کے لئے ہمیشہ محبت ہی دی۔۔۔اور فضیلہ نے بھی قیصر کے غصے کو کبھی دل پر نہیں لیا۔۔۔بیٹے بھی اب جوان ہو چکے ہیں اور دونوں کی محبت آج بھی یوں ہی جوان ہے۔۔۔ایک دوسرے کو کبھی بھی کچھ بھی کہہ دیتے ہیں خاص طور پر فضیلہ۔۔۔اور کہتے ہیں کہ یہی ہمارے طعنے نہیں بلکہ مذاق ہیں۔۔۔
image
 
ریمبو اور صاحبہ
 اداکار ریمبو اور صاحبہ کی جوڑی میں محبت اور پیار اتنا ہے کہ ان کے اردگرد رہنے والے بھی اکثر حیران ہوجاتے ہیں،۔۔۔۔کہانیوں میں اکثر سنا ہے کہ لڑکے نے لڑکی کو رانی بنا کر رکھا لیکن ریمبو نے یہ ثابت کردیا۔۔۔انہوں نے اس شادی کو کرنے کے لئے صاحبہ کے نام سے گھر خریدا۔۔۔یہ آسان نہیں تھا۔۔۔پھر شادی کے بعد بھی ان کے ساتھ کچن بھی سنبھالا اور بچوں کو بھی پالا۔۔۔ریمبو آج بھی بیگم کی جی حضوری کرنے سے نہیں گھبراتے اور دوسری طرف صاحبہ نے بھی ریمبو کی محبت میں اس وقت انڈسٹری کو چھوڑا جب ان کی شہرت اونچائیوں پر تھی۔۔۔آج دونوں ایک دوسرے سے بہت کھل کر مذاق بھی کرتے ہیں اور کبھی ایک دوسرے کی کسی بات کا برا نہیں مانتے-
image
 
راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی
محبت بھری جوڑیوں میں سے ایک نام ہے راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کا- ان دونوں کی شادی تو ایک رشتے کا نام ہے درحقیقت یہ ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں- دونوں میں لڑائیاں بھی بہت ہوتی ہیں اور یہ ایک دوسرے کو ہر بات کھل کر دلائل کے ساتھ بولتے ہیں- لیکن ایک دوسرے کے لیے برا سوچنا ان کے دماغ میں کبھی نہیں آیا- آج تک ان کا مذاق ایک دوسرے سے پیار کے اظہار کا ذریعہ ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: