|
|
بہن بھائی کا رشتہ ایک ایسا دوستی سے بھرپور رشتہ ہے جس
میں بڑی سے بڑی بات بھی ایک قہقہہ کی محتاج ہوتی ہے۔۔ایک دوسرے کے ساتھ
گزارا وقت ہی اصل جائیداد ہوتی ہے۔۔۔شوبز میں ایسی کئی بہنیں ہیں جن کے
بھائی بھی اسی شوبز سے وابستہ ہیں اور ان میں گہری دوستی ہے۔۔۔ |
|
مہوش حیات اور دانش حیات |
اداکارہ مہوش حیات جب انڈسٹری میں آئیں تو اس وقت ان کی
عمر صرف تیرہ سال تھی اور والدہ نے بھی ماضی میں اداکاری کو ہی اپنایا
تھا۔۔۔ہوش کی زندگی میں بہت محنت بھی ہے اور بہت کچھ حاصل کرنے کا تجربہ
بھی۔۔۔۔ایسے وقت میں ان کا چھوٹا بھائی دانش حیات ہمیشہ ان کے ساتھ ساتھ
رہا اور پھر دانش نے بھی اداکاری شروع کردی۔۔یہ دوستی اکثر سوشل میڈیا کی
ویڈیوز میں نظر آتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کو ہر معاملے میں سپورٹ کرتے
ہیں- |
|
|
شائستہ لودھی اور ساحر
لودھی |
شائستہ لودھی نے انڈسٹری میں پہلے قدم رکھا اور پھر ان
کے بھائی ساحر لودھی کو بھی شوق ہوا۔۔۔ساحر شائستہ کے بڑے بھائی ہیں اور
انہوں نے انڈسٹری میں بعد میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔۔۔شائستہ اور ساحر
کے درمیان بہترین دوستی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ہمیشہ کام آتے
ہیں۔۔۔شائستہ اپنے بڑے بھائی کی بہت عزت بھی کرتی ہیں لیکن ساتھ ہی انہیں
یہ بھی اعتراض ہے کہ ان کے بھائی ایسا مارننگ شو کرنے کے لئے نہیں بنے۔۔۔وہ
اس سے بہت آگے ہیں۔۔ |
|
|
حمیمہ ملک اور فیروز خان |
منتوں اور دعاؤں کے بعد مانگا گیا بھائی حمیمہ کو دل
وجان سے زیادہ عزیز ہے اور وہ اپنے چھوٹے بھائی فیروز سے بہت شدید محبت
کرتی ہیں۔۔۔فیروز کو بہنوں کا کام کرنا پسند نہیں لیکن وہ یہ بھی جانتے ہیں
کہ یہی حمیمہ تھی جس نے اپنا بچپن ایک طرف رکھ کر برے وقت میں فیملی کے لئے
کام کیا ۔۔۔تو اب ایسے وقت میں اسے تنہا چھوڑنا زیادتی ہے۔۔۔وہ اپنی بہن کے
دیوانے ہیں - |
|