آپ بہت باصلاحیت ہیں آپ کو ضرورت نہیں کہ۔۔۔پاکستانی ستارے جنہوں نے خواتین سے ٹکر لے لی

image
 
کہتے ہیں ٹوکتا ہمیشہ وہی ہے جسے آپ سے ہمدردی یا آپ سے پیار ہوتا ہے۔۔۔جس کے دل میں آپ کے لئے احساس ہوگا ، وہی آپ کو سمجھائے گا وہ پوائنٹ جسے آپ نظر انداز کر دیتے ہیں۔۔۔شوبز میں ایسے کچھ مرد ہیں جو کھلم کھلا خواتین سے ٹکر لیتے ہیں اور انہیں یہ بتاتے ہیں کہ آزادی سے کہیں زیادہ ضروری ہے الفاظ یا لباس کا چناؤ۔۔۔
 
بلال قریشی
بلال یا تو بولتے نہیں اور جب بولتے ہیں تو پھر بے حساب بولتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنے سوشل میڈیا سے یہ اسٹیٹس بھی ہٹانا پڑ جاتا ہے جو در حقیقت ایک سچ کو ہی بیان کرتا ہے۔۔۔بلال نے ایوارڈ شو میں اداکاراؤں اور مہمانوں کو ایسے کپڑوں میں دیکھا جو ان کی ثقافت اور ان کے ماحول کے بر خلاف تھا۔۔۔بلال نے لکھا کہ خواتین آپ بہت خوبصورت اور باصلاحیت ہیں اس لئے آپ کو بالکل ضرورت نہیں کہ ایسا لباس پہنیں جس سے بے حرمتی ہو۔۔۔خواتین کو یہ بات بالکل پسند نہیں آئی
image
 
منیب بٹ
منیب بٹ وہ انسان ہیں جنہوں نے شادی کے بعد اپنی شخصیت کو واضح طور پر بدلا ہے۔۔۔منیب کا کہنا ہے کہ میں نے شادی کے بعد اپنے گھر جلدی جانا شروع کردیا ہے کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ میری بیوی تنہائی کا شکار ہو۔۔۔۔منیب اپنی بیگم ایمن کے لئے ہر محاذ پر جانے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔۔۔
image
 
احمد علی بٹ
کوئی مانے یا نا مانے دل سے احمد کو بھی ایوارڈ شو میں پہنے جانے والے کپڑے سمجھ میں نہیں آئے۔۔۔ان کی بیگم کو ایوراڈ شو میں انتہائی تمیز کے ساتھ باقاعدہ سر کو ڈھانکے دیکھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے دو خیمے تھے۔۔۔احمد کا کہنا تو یہی ہے کہ بیوی سنبھل جاتی ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ بیوی کو زبردستی نا کہا جائے گھنٹی بجانے کے لئے۔۔۔ خود منہ بند کر کے صرف اپنی محبت کو یقینی بنائیں اور راستے خود بنتے چلے جائیں گے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: