|
|
کاروبار میں کامیابی اور نوکری میں کامیابی کی خواہش تو
ہر ایک کے دل میں ہوتی ہے۔ اس کے لیے اکثر افراد توہم پرستی کا شکار ہو
جاتے ہیں۔ کوئی کسی کالے علم والے کا در تھام لیتا ہے تو کوئی اگر بتیاں
جلا کر مختلف وظائف کرنے شروع ہو جاتا ہے اور اس بات کی امید لگا لیتا ہے
کہ کسی جادو کے اثر سے ان کی زندگی بدل سکتی ہے- مگر حقیقت میں ترقی کا
جادو کہیں اور نہیں ہمارے اپنے اندر موجود ہوتا ہے۔ اگر اس جادو کا آپ کو
پتہ چل جائے تو اس کے استعمال سے ہر نیے دن ایک نئی ترقی آپ کا دروازہ
کھکھٹاتی ہے- آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک جادو کے بارے میں بتائيں گے جس کی
مدد سے آپ زندگی کے ہر میدان میں کامیاب سے کامیاب ترین ہو سکتے ہیں- |
|
ترقی اور کامیابی کا
نسخہ |
اس نسخے کو آزمانے کے لیے آپ کو اپنے دن کے آغاز میں کچھ
کام صبح آٹھ بجے سے قبل کرنے ہوں گے جن کو انجام دینے کے بعد آپ خود دیکھیں
گے کہ کامیابی کس طرح آپ کی طرف بڑھتی ہے- |
|
رب کا شکر ادا کریں |
ہر نئی صبح اس بات کا اعلان ہوتا ہے کہ آپ کو کام کرنے
اور آگے بڑھنے کا ایک نیا موقع ملا ہے اس موقع کو ضائع نہ کریں اس وجہ سے
صبح جلدی جاگیں اور جاگنے کے بعد اپنے رب کا اس بات پر شکر ادا کریں کہ اس
نے آپ کو ایک اور موقع دیا ہے تاکہ آپ کام کر سکیں اور آگے بڑھ سکیں- اس کے
لیے اپنے رب سے کامیابی کی مدد مانگیں اور اس کا شکر ادا کریں کہ اس نے آپ
کو اس قابل بنایا کہ آپ ایک نئے دن کا آغاز کر سکے- |
|
|
موبائل فون دیکھنے کے
بجائے اپنے پورے دن کی پلاننگ کریں |
اکثر افراد صبح کا آغاز موبائل اسکرین کے ساتھ کرتے ہیں
جس کی وجہ سے ان کے دن کا آغاز ہی بوجھل ہوتا ہے- اس کی جگہ پر صبح کی نماز
کے بعد ناشتہ کریں اور اس کے بعد اپنے پورے دنوں کے کاموں کو ترتیب دیں۔
کاموں کی ترتیب ترجیحات کی بنا پر کریں- ضروری کاموں کو پہلی فہرست میں
رکھیں اس کے بعد ان کی ترتیب وقت کے حساب سے کریں۔ آپ نوکری کر رہے ہیں یا
کاروبار ہر ایک کے لیے وقت کی پابندی ضروری ہوتی ہے- اس وجہ سے اس طرح
پلاننگ کرنے سے آپ بہتر انداز میں اپنے کام انجام دے سکیں گے اور سکون سے
کام کرنے کے سبب آپ کے کام بہترین ہوں گے جو کہ ترقی کا باعث بنیں گے- |
|
|
اپنی سانسوں سے توانائی
کو جزب کریں |
صبح کا وقت توانائی سے بھرپور ہوتا ہے اس توانائی کو جزب
کرنے کا بہترین ترین ذریعہ آپ کی سانسیں ہوتی ہیں۔ اس لیے صبح کے آغاز میں
تھوڑی سی ورزش آپ کو نئی توانائی دے سکتی ہے- بہت زيادہ دیر ورزش کرنے کے
بجائے ناک سے لمبی سانس لیں اور منہ سے اس کو نکالیں- اس طرح سے آپ اپنے
جسم میں توانائی اور جوش کو جمع کر لیتے ہیں جس کو سارا دن آپ نے استعمال
کرنا ہوتا ہے اس طرح سے ایک جانب تو آپ کے دماغ کو تازہ آکیسجن وافر مقدار
میں ملتی ہے جو کہ آپ کے دماغ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے- اس کے ساتھ
ساتھ آپ کے کام کرنے کی استعداد میں بھی اضافہ کرتی ہے اور آپ کو چاک و
چوبند رکھتی ہے- |
|
|
بہترین ہونے کے لیے بہترین نظر آنا ضروری
ہے |
لباس انسان کی شخصیت کو ظاہر کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے خوش لباس ہونے کے
لیے بہت مہنگا لباس پہننا ضروری نہیں ہوتا ہے بلکہ صاف ستھرا لباس اور
مناسب تراش خراش کا لباس بھی آپ کو کامیاب بنا سکتا ہے-اس وجہ سے صبح کام
پر نکلنے سے قبل مناسب انداز میں اچھا لباس پہن کر تیار ہوں خوشبو لگائیں
اس سے نہ صرف دوسروں پر بہترین تاثر پڑتا ہے بلکہ انسان جب اس طرح خود تیار
ہوتا ہے تو اس طرح سے وہ خود بھی اپنے اندر توانائی محسوس کرتا ہے جو کہ اس
کی ترقی میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے- |
|
|
بہترین ناشتہ کریں |
صبح کا ناشتہ صرف صحت کے لیے ہی ضروری نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ انسان کے اندر
ایسا جوش اور ولولہ پیدا کر دیتا ہے جس سے انسان بڑی سے بڑی مشکل کا مقابلہ
کرنے کے لیے تیار ہوجاتا ہے ۔ ناشتے کرتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ
یہ جسمانی ضرورت کی تکمیل کے ساتھ ساتھ آپ کے موڈ کو بھی بہتر بنائے اور
بھاری پن کا سبب نہ بنے۔ جو کہ آپ کے دن بھر کے کام میں دشواری کا سبب بن
جائے- |
|
|
یہ پانچ عمل کرنے سے انسان کی صبح کا آغاز اس طریقے سے ہوتا ہے کہ وہ
جسمانی اور ذہنی طور پر کاموں اور دن میں سامنے آنے والے چیلنجز کے لیۓ
تیار ہوتا ہے اور مثبت طرز عمل کے ساتھ ان کا مقابلہ کرتا ہے یہ مثبت سوچ
اس کی ترقی اور کامیابی کے دروازے کھول دیتی ہے- یاد رکھیں محنت کبھی بھی
ضائع نہیں ہوتی ہے اس لیے کامیابی کے لیے کسی وظیفے کے بجائے محنت کو اپنا
وظیفہ بنائیں اور جادو دیکھیں- |