بچے کا پڑھائی دل میں نہیں لگتا تو۔۔۔ یہ تین کام کریں اور اپنے بچے کو ذہین بنائیں

image
 
بچہ پالنا اتنا آسان نہیں جتنا والدین سمجھتے ہیں۔ والدین کواپنی پوری توانائی صرف کرنی پڑتی ہے اور ایک ایک بچے کو اس طرح پالنا ہوتا ہے کہ اس کی شخصیت نہ صرف اس کے لئے بلکہ اس کے ارد گرد رہنے والوں کے لئے بھی مثالی ہو۔ ایک تحقیق کے مطابق کامیاب بچوں کے والدین نے ان تین باتوں پر عمل کیا اور ان کے بچے آج بہترین اور باصلاحیت انسان ہیں
 
1- تعریف کرنے میں کنجوسی نہ کرنا
وہ بچے جنھیں ان کے ہر عمل پر تعریف اور پسندیدگی ملتی ہے ان کی شخصیت میں بلا کی خوداعتمادی پائی جاتی ہے۔ جب وہ میتھ کا کوئی سوال حل کریں اور جواب غلط ہو تو بھی ان کی طریقے سے تعریف کریں۔ انھیں یہ نہ کہیں کہ غلط کردیا بلکہ یہ کہیں کہ یہ بہت دلچسپ طریقہ ہے کہ ہم اس سوال کو دوبارہ حل کرکے دیکھیں۔ بچہ خوشی میں دوبارہ کام کرے گا اور اس کے اندر کوئی ندامت بھی نہیں ہوگی
image
 
2- مقابلہ کرنا بند کریں
وہ بچے جو اپنا مقابلہ صرف اپنے آپ سے کریں بہت نرم مزاج اور جلن سے پاک ہوتے ہیں۔ والدین انھیں کسی کے مقابلے میں کھڑا نہ کریں بلکہ یہ بتائیں کہ دنیا کا ہر شخص ایک الگ ذہن اور الگ شخصیت رکھتا ہے۔ اس لئے یقیناً اس میں کچھ نہ کچھ منفرد ضرور ہے۔ ایسی صورت میں بچہ دوسروں سے خود کا مقابلہ کرکے شرمندہ ہونے کے بجائے دوسروں کی کامیابیوں پر بھی خوش ہونا سیکھتا ہے
image
 
3- بچے کو بہترین الفاظ اور خیالات دیں
یہ ایک ایسا اہم مرحلہ ہے جسے پار کرنے کے بعد بچہ کبھی ناکام نہیں ہوتا۔ جب کبھی بچہ کوئی کام کرے تو اسے اپنے روشن خیالات کی تصور دکھائیں۔ جیسے اگر وہ کوئی تصویر بنائے جس میں صرف نیلا رنگ ہے تو اسے تعریف کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتائیں کہ لگتا ہے آپ کو نیلے رنگ سے محبت ہے، کیوں نہ ہو آسمان بھی نیلا، سمندر بھی نیلا اور وہ لوگ جو اچھا سوچتے ہیں انھیں نیلا عنگ پسند ہوتا ہے۔ اس کو ہر بات کی روشن گہرائی دیں۔ اس کی شخصیت اور دماغ میں آپ کے اچھے الفاظ ہی مثبت تبدیلی لائیں گے
image
YOU MAY ALSO LIKE: