دبئی کے شہزادے شیخ ہمدان بن محمد المکتوم دنیا کے رئیس
ترین افراد میں سے ایک ہیں اور کیوں نہ ہوں جہاں ریاست کا ایک عام شہری
شہزادے جیسی زندگی بسر کرتا ہے تو پھر وہاں کے شہزادے کے تو کیا ہی کہنے۔
خیر تو بات ہورہی تھی شہزادے کی دولت کے بارے میں۔ تو جناب شیخ ہمدان کے
پاس دولت کی فراوانی تو ہے ہی جس کی وجہ سے انھوں نے بہت سی نایاب چیزیں
بھی خریدی ہوئی ہیں۔ اس آرٹیکل میں "ہماری ویب" کے قارئین کو بتایا جائے گا
کہ شہزادے کی پرسنل کلیکشن میں کون کون سی شاندار چیزیں شامل ہیں |
|
پائتھون واٹر کالٹ |
یہ 6 مہنگی اور نایاب ترین گاڑیوں کا مجموعہ ہے جو زمین
پر 80 mph کی رفتار اور پانی میں 45 mph کی رفتار سے چلتی ہیں |
|
|
بگٹی وئیرون گرینڈ
اسپورٹس وٹس |
یہ گاڑی بھی شہزادے کی نایاب ترین کلیکشنز میں سے ایک ہے۔
یہ ایک اسپورٹس کار ہے جس کی رفتار 250 mph سے بھی زیادہ ہے اور اس کی قیمت
تقریباً 1.7 ملین ہے |
|
|
تیز رفتار گھوڑا |
شاید شہزادے کو تیز رفتار چیزوں سے خاص لگاؤ ہے اسی لئے
شیخ ہمدان نے 2014 میں دنیا کا تیز رفتار گھوڑا 30 لاکھ ڈالر میں خریدا۔ تو
یہ کہا جاسکتا ہے کہ شہزادے کا شوق صرف گاڑیوں تک ہی محدود نہیں |
|
|
دنیا کا سب سے خونصورت
اونٹ |
شہزادہ ہمدان نے یہ اونٹ 2.77 لاکھ ڈالرز میں خریدا۔ اب
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ اونٹ اتنا مہنگا کیوں ہے تو جناب شہزادے کے اس
پسندیدہ اونٹ نے 17000 ہزار اونٹوں کے درمیان ہونے والا مقابلہ حسن جیتا
تھا۔ اب تو آپ جان ہی گئے ہوں گے کہ شہزادے کا دل اس اونٹ پر کیوں آیا |
|
|
پام جمیرا زبیئل سرائے |
شہزادہ ہمدان اس جگہ کے براہ راست مالک تو نہیں لیکن وہ
ایک ایسی کمپنی میں شراکت دار ہیں جو اس ہوٹل کی مالک ہے۔ اس لئے شہزادے
خود اور اپنے دوستوں کے ساتھ اس جگہ جا کر ٹہرنا ہسند کرتے ہیں |
|
|
ذاتی ٹینک |
اب اتنی قیمتی چیزوں کا مالک اپنی حفاظت کے لئے کچھ نہ
کرے یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ یہ ٹینک شہزادے نے اس کمپنی سے خریدے جو امریکا کے
لیے ٹینک بناتی ہے۔ ان ٹینکس کی قیمت پچاس لاکھ ڈالر سے زائد ہے اور شہزادے
کے پاس صرف ایک نہیں بلکہ ایسے کئی ٹینکس ہیں |
|