آخر یہاں کوئی کیوں رہنا چاہتا ہے… دنیا کا سب سے تنگ شہر جہاں لاکھوں افراد آباد ہیں

image
 
چین کے صوبہ Yunnan کے پہاڑوں کے درمیان دریائے نانسی کے کنارے تعمیر یانجن کاؤنٹی نامی اس شہر کو وسیع پیمانے پر دنیا کا تنگ ترین شہر مانا جاتا ہے۔
 
یانجین کاؤنٹی کو بلندی سے دیکھتے ہوئے، یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ اس بستی میں حقیقی زندگی بھی موجود ہے۔ دریائے نانسی کے شورش زدہ پانیوں اور دونوں طرف کھڑے پہاڑوں کے درمیان واقع یہ شہر اس وقت 4 لاکھ 50 ہزار لوگوں کا گھر ہے -
 
دلچسپ بات یہ ہے کہ پہاڑوں سے اس کا نظارہ کرنے پر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے یہ شہر کسی فینٹیسی مووی کا منظر ہو-
 
image
 
اپنے تنگ ترین مقام پر، یانجن صرف 30 میٹر چوڑا ہے، جبکہ شہر کا وسیع ترین حصہ 300 میٹر کے اردگرد ہے۔ اس شہر کے ہر طرف ایک مرکزی سڑک ہی ہے جبکہ شہر دریا کے کنارے کئی کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے- اس کے علاوہ شہر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہاں بہت زیادہ پل نہیں ہیں۔
 
انتہائی تنگی کی وجہ سے اس شہر کی زمین انتہائی قیمتی ہے- اس لیے یہاں دریا کے کنارے اپارٹمنٹس بھی تعمیر ہیں لیکن ان عمارات کو بانس جیسے پتلے ستونوں کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے- جس کا مقصد دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے محفوظ رکھنا ہے-
 
image
 
ڈرون کی مدد سے لی جانے والی اس شہر کی تصاویر سالوں سے چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس سے بہت سے لوگ یہ سوال کرنے پر مجبور ہیں کہ آخر کوئی بھی اس قدر تنگ شہر میں کیوں رہنا چاہتا ہے ، جب چین کے پاس بہت زیادہ مناسب زمین ہے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ یہ علاقہ سینکڑوں سالوں سے آباد ہے، اور بہت سے مقامی لوگ اسے چھوڑ کر کہیں اور نہیں جانا چاہتے۔
 
جبکہ بدقسمتی سے یانجن کا بنیادی ڈھانچہ مبینہ طور پر اس کی معاشی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ چاروں طرف سے پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے، اور شہر سے صرف ایک مرکزی سڑک گزرنے کی وجہ سے، بہت سے لوگوں کے نزدیک اس شہر تک رسائی ممکن نہیں ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: