عالمی ادیب اطفال (اُردو) ڈائریکٹری

تحریر: ذوالفقارعلی بخاری، پاکستان

راقم السطور کو ادب اطفال کے لکھاریوں سے جب رابطے کی ضرورت محسوس ہوئی تو معلوم یہ ہوا کہ ہمارے ہاں کوئی ایسی قابل اعتماد ڈائریکٹری نہیں ہے جس سے استفادہ حاصل کرکے ادب اطفال اُردو کے عصرحاضر لکھاریوں اورشعرا سے کچھ معلومات حاصل کرنے، سیکھنے یا پھر انٹرویو کے لئے رابطہ کیا جا سکے۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ہم پوری ادب اطفال اُردو کے شعرا اورلکھاریوں کی بات کر رہے ہیں۔


اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئےراقم السطور نے فیس بک ادبی محفل سرائے اُردومیں ١٦ مئی ٢٠٢١ کو اس رائے کا اظہار کیا کہ ایک عالمی ادیب اطفال(اُردو) ڈائریکٹری بنائی جانی چاہیے تاکہ جہاں جہاں اُردو پڑھی اورسمجھی جاتی ہے وہاں اگرکوئی بھی لکھاری بچوں کے لئے لکھ رہا ہے تو اُس کے حوالے سے مختصرتعارف ورابطے کی معلومات درج ہوں تاکہ لکھاریوں اورشعرا کو آپس میں رابطہ کرکے ایک دوسرے کے تجربات سے کچھ سیکھنے کا موقعہ ملے۔اس ڈائریکٹری کو دو یا تین سال بعد اضافے کے ساتھ شائع بھی کیا جا سکتا ہے جو مختلف مقاصد کے لئے استعمال بھی کی جا سکتی ہے۔


اس حوالے سے اگرچہ پہلے بھی کام کیا گیا ہوگا مگر ہم ایک نئی سوچ کے ساتھ کام کرنا چاہ رہے ہیں کہ ادب اطفال (اُردو ) سے وابستہ دنیا بھر کے تمام لکھاریوں اورشعرا کی ڈائریکٹری کو مرتب کرنا چاہ رہے ہیں، یعنی آپ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان اوربھارت سمیت ہراُس ملک میں جہاں ادب اطفال (اُردو) کے لکھاری ہیں ان کی معلومات یکجا ہو سکیں تاکہ لکھاریوں اورشعرا کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے اورسیکھنے میں آسانی رہےاوریہ بھی جاننے کا موقعہ مل سکے کہ کہاں پر کون سا لکھاری یا شاعر اس وقت بچوں کے لئے لکھ رہا ہے۔



راقم السطور کی اطلاع کے مطابق آج تک ایسی کوئی ڈائریکٹری مرتب نہیں کی جا سکی ہے جو کہ ایک المیہ کہا جا سکتا ہے، بچوں کے ادبیوں کو آج کے دور میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کے لئے بہترین ادب تخلیق کیا جا سکے۔

اس ڈائریکٹری کے مرتب ہونے سے نہ صرف شعرا اورلکھاریوں کی معلومات حاصل ہو سکیں گی بلکہ باہمی رابطے سے ادب اطفال کی ترویج وترقی کی نئی راہیں بھی کھل سکتی ہیں۔اس حوالے سے ہمیں محمد فرحان اشرف صاحب اورفاکہہ قمر صاحبہ نے اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کروائی ہے تاکہ یہ پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

اس حوالے سے یہ بات خاص طور پرملحوظ خاطررکھی جا رہی ہے کہ تمام لکھاریوں سے ایک ہی طرزکی معلومات حاصل کی جائیں تاکہ یکساں معیار قائم رہ سکے۔

عالمی ادیب اطفال (اُردو) ڈائریکٹری
2021-2022ء
٭٭٭کوائف نامہ٭٭٭
(نوٹ: خواہش مند ادیب تمام کوائف ان پیج اُردو میں ترجیحاََ ٹائپ شدہ (یا یونی کوڈ میں) ای میل کریں)
٭ نام:
٭ قلمی نام:

٭ والدکانام:

٭ تاریخ پیدائش:

٭ جائے ولادت:
٭ تعلیم:

٭ شعبہ:
٭ خط و کتابت کا پتہ:
٭ فون نمبر/مو بائل نمبر/ واٹس ایپ نمبر:
٭ برقی پتہ:
٭ حالیہ مصروفیات:
٭ شائع شدہ کتب:
٭ مضامین/ کہانیوں /کتب کی تعداد:
٭ مشہور کرداروں کے نام جو وجہ شہرت بنے:
٭ پسندیدہ مشاغل:
٭ اعزازات:

یہ چوں کہ ایک منفرد کام ہے اس کے لئے اگرادبی تنظمیں، ادبی شخصیات یا اُردو کی ترویج و ترقی کے خواہاں مخیر حضرات ڈائریکٹری کے لئے مالی تعاون کرنا چاہیں تو درج ذیل ای میل پرراقم السطورسے رابطہ کر سکتے ہیں۔اگراُردو زبان کی کوئی ویب سائٹ عالمی ادیب اطفال اُردو ڈائریکٹری شائع کرنا چاہے تو اس کے لئے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے مشترکہ تعاون کے ساتھ بھی ڈائریکٹری کی اشاعت کو ممکن بنایا جا سکتا ہے تاکہ ادیب اطفال اُردو آپس میں جڑسکیں اوراُردو کو مزیدفروغ حاصل ہو۔

دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ادیب اطفال اُردو اگر اس ڈائریکٹری کا حصہ بننا چاہیں یا تجویز دینا چاہیں تو وہ ای میل

([email protected]) پر براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔

یاد رہے اُردو کی ترویج وترقی کے لئے باہمی رابطے اوربچوں کو اُردو زبان کی جانب مائل کرنے کے لئے یہ اقدام ایک سنگ میل کا درجہ پا سکتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ اس حوالے سے آپ اپنا کردار ضرورسرانجام دیں۔

یہ اُردو زبان کی ترویج و ترقی کے ساتھ مستقبل کے بچوں کو اُردو زبان سے جڑے رہنے کے لئے بے حدسودمند ثابت ہوگا کہ جب تک اُردو ادب اطفال لکھا جائے گا ہمارے بچے اپنی زبان کو سیکھتے رہیں گے۔
Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 394 Articles with 522721 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More