ایوارڈ دینے کی کوئی وجہ بھی تو ہو۔۔۔شوبز کے کچھ ستاروں کے ایوارڈز سوالیہ نشان

image
 
جب کسی انسان کو اس کے کام پر سراہا جائے تو وہ اور دلجمعی کے ساتھ کام کرتا ہے اور اپنی بہترین کوششیں کرتا ہے خود کو ثابت کرنے کی۔۔۔لیکن شوبز میں کسی کے کام کو سراہنا اتنا آسان نہیں کیونکہ ایک بہت بڑا کنواں ہے جہاں اگر کسی ایک کو نکالا جائے تو کنویں سے کئی آوازیں آتی ہیں شور کی۔۔۔ شوبز میں ایسے کئی ایوارڈز ہیں جنہیں دینے پر یہ آواز آئی۔۔۔ایوارڈ دینے کی کوئی وجہ تو ہو
 
 ریشم
ریشم نے ایک عرصہ فلم انڈسٹری میں کام کیا اور پھر ڈرامہ انڈسٹری میں بھی کام کیا۔۔۔ وہ فلاحی سرگرمیوں کا بھی حصہ بنتی ہیں لیکن ان کو جب پرائیڈ آف پرفارمنس دیا گیا تو ایسا لگا جیسے شوبز کے کئی لوگوں نے اس کو قبول نہیں کیا اور کافی تنقید بھی کی۔۔۔ ان میں سے ایک نام سکینہ سموں کا بھی ہے جس کا جواب ریشم نے دیا کہ بڑا اداکار بننے کے لئے بڑا دل ہونا بھی ضروری ہے۔۔۔دنیا بھر میں ایوارڈز ملنے پر سینئرز اپنے جونیئرز کو سراہتے ہیں لیکن یہاں الٹا حساب ہے۔۔۔لیکن سوال یہی اٹھایا گیا کہ ایوارڈ دینے کی کوئی وجہ تو ہو۔۔۔
image
 
حرا مانی
حال ہی میں حرا کو گورنر پنجاب نے ان کے کام پر ایوارڈ سے نوازا جس پر انہیں جہاں تعریفیں مل رہی ہیں وہیں یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ کوئی وجہ تو ہو۔۔۔ حرا مانی کا کونسا ایسا کام ہے جسے انٹرنیشنل مارکیٹ کے ساتھ مقابلے پر رکھا جا سکے اور ان سے زیادہ حقدار شاید اس ایوارڈ کے اور لوگ بھی ہیں۔۔۔ اس لئے حرا مانی کو کئی لوگ اوور ایکٹنگ کی فہرست میں بھی رکھتے ہیں اور جب کوئی ایوارڈ دیا جائے تو اس پر تحقیق ضروری ہے-
image
 
مہوش حیات
 مہوش حیات کا تمغہ حیات آج تک لوگوں کے لئے ایک سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔۔۔اکثر لوگ اس بات کو آج تک نہیں سمجھ پائے کہ مہوش حیات کی کس کارکردگی پر انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔۔۔اس وقت جب کہ بہت بڑے بڑے اداکار اس ایوارڈ سے محروم تھے تو مہوش حیات کو اس ایوارڈ کا دینا سمجھ سے بالاتر تھا۔۔۔وہیں ا یک بات یہ بھی تھی کہ اگر کسی آرٹسٹ کو صحیح عمر میں ا سکے کام پر سراہا جائے تو اس میں کیا برائی ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: