محبت

 
وہ کہتی تھی،،،،،،اب کوئی محبت کی بات کرے گا تو رو پڑوں گی
اب کوئی ساتھ نبھانے کے وعدے کرےگا تو البتہ ہنسی آئے گی۔۔۔
اب کوئی آدھے رستے میں چھوڑ کر نہ جانے کی بات کرے گا تو وہیں سے مڑ جاؤں گی۔۔۔۔
وہ کہتی تھی اب کوئی محبت میں روح کے ملنے کی بات کرے گا تو اس کا گریبان پکڑ کر پوچھوں گی کہ کچھ نیا سیکھ کر نہیں آئے کیا؟
اس کی باتوں سے زیادہ اس کی آنکھوں میں درد تھا جیسے برسوں سے نیند کو ترس رہی ہوں آنکھیں سمجھ نہیں آ تا تھا کہ اس کا حال پوچھوں تو کس منہ سے پوچھوں۔۔ آخر یہ محبت میں ملنے والی تکلیف موت کی تکلیف سے بڑھ کر ہوتی ہے کیا؟ پتا نہیں پر اسے دیکھ کر لگتا ہے جیسے ذہن کے کسی کونے میں ہر تکلیف کو سہ جانے کا عزم کی ہوئی یے۔۔ جب اس نے مجھ سے پوچھا کہ وہ محبت میں چھوڑ کر جانے کے بعد سکون سے سو تو پائے گا نا؟کہ اس کا سکون آج بھی معنی رکھتا ہے۔ تب میرا دل جیسے ڈوب سا گیا لگا کہ اب پھوٹ پھوٹ کر رو پڑوں گی۔ آخر ہم لوگوں کی قدر ان کے ہماری زندگی میں رہتے ہوئے کیوں نہیں کرتے؟ آخر ہم انسان اتنے بے حس کیوں ہوگئے ہیں؟ اس بے چاری کا قصور بس یہ تھا کہ وہ ایک انسان سے امیدیں لگائے بیٹھی تھی جب کہ انسان تو تکلیف دینے اور بعد میں معافی طلب کرنے کے لیے ہے . ہاں البتہ اگر اس نے اللّٰہ سے امید لگائی ہوتی تو اس کا کہنا ہے کہ وہ کبھی اپنے بندے کو خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا۔ پتا ہے وہ آج بھی دعا میں اس کے لیے مانگنا نہیں بھولتی ، مانو جیسے کوئی بہت ضروری حصہ ہو دعا کا کہ اس کی زبان رک نہیں پاتی، ہاں پر غم کو چھپانا سیکھ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔
۔ میں نے خود کو اس کے سامنے سب سے زیادہ بے بس پایا۔ کوئی مدد نہ کر سکی اس کی۔ اس کے زخم کا مرحم ہم انسانوں کے پاس نہیں۔ وہ اس دنیا کے بازار میں ایک بہت معمولی پر انمول چیز چاہتی تھی جسے لوگ "محبت" کہتے ہیں۔ کیا ہماری زبان اتنی طاقت رکھتی ہے کہ کسی کا مان توڑ سکے؟ کیوں ہم احساس نہیں کرتے اور خاص کر ان کا جن کے بارے میں ہم دنیا بھر میں کہتے پھرتے کہ وہ ہمارے لیے سب سے خاص ہیں؟ ۔۔ میں اس سے ملنے سے پہلے اس بات سے ناواقف ضرور تھی پر اس کے آخری الفاظ یہی تھے کہ اب کوئی محبت میں وفا اور وفا میں ساتھ نبھانے کی بات کرتا ہے تو بہت ہنسی آتی ہے۔
یوں محسوس ہوا جیسے کوئی اس کی روح تک کو زخمی کر گیا ہے۔ اس کا مطلب انسانوں سے خوف کھانے کی ضرورت ہے؟ آپ کا کیا خیال ہے؟

 

Amna Baig
About the Author: Amna Baig Read More Articles by Amna Baig: 5 Articles with 2818 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.