الزام تراشی گناہ کبیرہ

عینا سرویا ، ڈسکہ
نہیں چاہتی تھی مزید کچھ لکھنا لیکن آج ایک لڑکی نے ایک پوسٹ عمران خان صاحب کی بیوی کے بارے میں لگا کر مجھ کو مجبور کر دیا کہ میں لکھوں
میری بہنو! آپ لوگ بہت عزیز بہنیں لیکن آپ لوگوں نے خان صاحب کی اتنی غیبت کی کہ چشم فلک بھی حیران ہو گئی کہ یہ اسلامی بہنیں ہیں جو بغیر دیکھے الزام تراشی کرتے ہوئے عمران خاں کے بارے میں زانی و شرابی اور پتا نہیں کیا کیا بولتی جا رہی ہیں حالانکہ آپ کہ سامنے تو کبھی خان نے کچھ نہیں کیا ہوگا پھر بغیر تصدیق بغیر دیکھے الزام تراشی کیوں ؟؟؟ اسلام میں الزام تراشی اور بہتان کی سزا کا علم ہے آپ کو ؟؟؟
میری بہنو! یہ ملک اک بہتی گنگا ہے سب نے اس میں ہاتھ دھوئے دل کھول کے اس کو لوٹا ۔ جب سے پاکستان بنا لٹ رہا ہے۔ دن بدن فحاشی کا سیلاب آتا ہی جا رہا ہے۔
آپ خان صاحب کو کبھی یہودی کبھی بے حیاکبھی بے شرم کہتی ہو۔ اب میری باتوں کو گہرائی سے پڑھنا تو شرم سے آپ کے سر جھک جائیں گے۔
حضور پاک ﷺنے تو مسلمان کو ایک جسم قرار دیا ہے جب کشمیر میں اک بہن کی عزت لٹ جاتی ہے تو آپ کہاں ہوتی ہیں ؟؟؟ مگر پھر بھی شرم نہیں آتی اسلام اسلام کرتے ہوئے؟؟
کہاں تھیں آپ جب نیوز کاسٹرز کے دوپٹے اتر گئے ؟؟؟مورننگ شوز میں بے شرمی کا سیلاب آیا کیا وہ عمران خان لے کر آیا؟؟؟
City,beacon,lumz جیسے بے شرمی کے ادارے کھل رہے تھے آپ لوگ اپنی بیٹیوں کے لئے فروک اور جینز کی نیکریں خرید رہی تھی کیا یہ بھی عمران خان کا قصور ہے؟؟؟
ملک میں 6،7 کروڑ عورتیں پردہ نہیں کرتیں لیکن وہ عمران خان کو اس کے ویژن کی وجہ سے پسند کرتی ہیں عمران کے جلسے میں آتی ہیں تو عمران کیا کہے پردہ کرو نہیں تو ایٹم بم مار دوں گا۔
مدرسوں میں مولوی بچوں کے ساتھ زیادتی کر دیتے ہیں کیا وہ عمران کروا رہا ہے؟؟؟
کراچی میں انڈیا کے لوگ آ کر فیشن شو کرتے ہیں کیوں اسلامی بہنیں انکو ٹماٹر اور انڈے نہیں مارتیں ؟؟؟کیوں کہ آپ عمران کی بیوی کا مذاق فیس بک پر بیٹھ کر اڑا سکتی ہیں ویسے آپکی ٹانگوں میں جان کدھر ہے جو عملی کچھ کرو
پہنتی آپ ماریا بی کے نیو ڈریس ہو باتیں خلفائے راشدین کے اسلام کے نفاذ کی۔ ٹوپی والا برقع کدھر گیا؟؟؟
کیا وہ بھی عمران خان لے گیا۔ یہ نقاب جو آ گئے جو تم اور میں پہنتی ہیں یہ بھی عمران یہودی نے بنوائے ہیں نا؟
مجھکو کچھ کہنے سے پہلے گھر میں نظر دوڑا کہ دیکھ لینا ابھی سے آپکی 12،13 سال کی بیٹیوں نے جینز پہنی ہوگی کیا وہ جمائمہ اور عمران لے کر آئے تھے۔؟؟
یہ تم اسلامی لوگوں کی کمزوری تھی اگر تم لوگوں نے زی ٹی وی اور سٹار پلس کے ڈرامے نہ دیکھے ہوتے اور ٹھیک نیت سے محنت کی ہوتی تو آج اس ملک میں اسلام کا بول بالا ہوتا۔ اب خان کوئی عالم دین یا ولی اﷲ تو ہے نہیں کہ مجمع میں داخل ہو اور لڑکیاں سر پر دوپٹہ کر لیں۔
اور یہ بتاؤ اسلامی بہنو! آپ کے پاس موبائل کیوں آ گئے؟؟؟ 70 سے 200 لڑکوں کو کیوں ایڈ کرتی ہو کیا ان باکس میں وضو اور غسل کے طریقے بتائے جاتے ہیں۔؟؟
پہلے خود کو ٹھیک کرو خود میں وہ اثر پیدا کرو جو حضرت مجدد الف ثانی میں تھا اک جلسے میں ہزار ہندو مسلمان کر دیتے تھے۔ یہ جو لڑکیاں ناچتی ہیں انکو کنجریاں بولنے کی بجائے ان سے ملو انکو فضائل اعمال اور بخاری شریف جیسی بکس سناؤ۔ ان بیچاریوں کو 4 سال کی عمر سے ہی غلط تربیت ملتی ہے۔
اسلامی بہنو تم نے اسلام کا ٹھیکہ لیا ہے تو اسلام کا پہلا سبق ہی اخلاق ہے خان کی فیک ویڈیو بنا لینے اور شراب اور زنا کے بہتانوں سے کوئی فائدہ نہیں صحابہ کے نقش قدم پر چلو۔ تاکہ آپکو دیکھ کر ناچنے والی بہنیں بھی نیکی کے راستے پر آ جائیں
پہلے یہودی
پھر سکھوں کا دوست
پھر شرابی زانی
پھر مودی کایار
پھر زرداری کا بھائی
پھر مندر بنا دیا
پھر کشمیر پیچ دیا
پھر اسرائیل کومان تسلیم کرلیا
پھر سٹیٹ بنک بیچ دیا
ایک ایسی قوم اس ملک میں پائی جاتی ہیں جو حقیقت جان کے بھی عمران خان کے بغض میں مبتلا ہے۔
شرابی عمران خان لیکن
گردے تمہارے لیڈر کے خراب
سکھوں کے گردوارے عمران خان بنائیں
اور لسٹیں تم سے پکڑی جائیں
مودی کا یار عمران خان لیکن

ساڑھیوں کا گفٹ آم کیلے مودی کو اپ بھیجیں
پھر مندر خان بنائیں
زمین تم الاٹ کرو اور بغیر ویزے کے ہندو تمہاری شوگر ملوں سے پکڑے جائیں
اسرائیل کو خان مانے
اور شیئر ہولڈر حسن حسین نکلیں
سٹیٹ بنک اور ملک کو دیوالیہ بنا کر گرے لسٹ میں تم ڈالو
اور سٹیٹ بنک عمران خان بیچے
تحفظ ختم نبوت میں ترمیم تم کرو۔بقول ظفراﷲ خان جمالی کے اور گالیاں تم عمران کو دو
شراب پر پابندی کا بل کی سینٹ میں تم مخالفت کرو اور شرابی عمران خان
دس دس بیویوں کے سکنڈل تمہارے
اور زانی عمران خان
بچوں کے ریپ او ر قصور کے واقعے میں ملوث تمہارے ا یم این اے اور ایم پی اے
اور کمسن بچوں کے کیس پر پھانسی کی سزا پر مخالفت تم کرو اور گالیاں عمران خان کو
یار کون سی نسل سے تعلق ہے تمہارا یار کیوں حقیقت سے نظریں چراتے ہو تم لوگ کیوں ملک کے دشمن بنے ہوے ہو تم خدا را کل روز محشر بھی تم لوگوں نے جواب دینا ہے
عمران خان کے غلط کام پر میں کبھی اسے ڈیفنڈ نہیں کروں گی سو اپنے ملک اور اپنی قوم کے بارے میں سوچو
کبھی تو سیاسی گھمنڈسے باہر نکلو

آپ ان بچوں بہنوں کے ظلم کے برابر کے شریک ہو
 

Assia Muneer
About the Author: Assia Muneer Read More Articles by Assia Muneer: 28 Articles with 26849 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.