|
|
کہتے ہیں جس ملک میں رہو وہاں کی زبان سے واقفیت مکمل طور پر ضروری
ہے۔۔۔لیکن کچھ لوگ صرف انگریزی زبان نا بولنے کی احساس کمتری میں ہی ہر
زبان سے محروم ہوجاتے ہیں اور ان کے پاس الفاظ کے ذخیرے نہیں رہتے۔۔۔ لیکن
شوبز میں کچھ ستارے ایسے ہیں جو اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ وہ اردو بولتے
ہیں اور انہیں اپنی بات اپنی زبان میں لوگوں تک پہنچانے میں کوئی شرم نہیں۔۔۔ |
|
عمران اشرف |
عمران اشرف ایک بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ بہت اچھے مصنف بھی
ہیں۔۔۔ان کی تحریر میں الفاظ کا انتخاب ان کی مثبت سوچ کی نشاندہی کرتی
ہے۔۔۔جس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ ایک بہت اچھے انسان بھی ہیں۔۔۔ عمران
اشرف کو اس بات میں کوئی شرم اور کوئی جھجھک نہیں کہ ان کی انگریزی اچھی
نہیں۔۔۔انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ اپنی زبان میں لوگوں سے اپنے دل کی
بات کر سکتے ہیں اور وہ انٹرویوز میں بھی ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ اردو کے
ہی الفاظ کا استعمال کریں اور فالتو کے انگریزی جملوں اور حروف کو شامل نا
کریں درمیان میں۔۔۔ |
|
|
عمران عباس |
یوں تو عمران عباس کی انگریزی اور اردو دونوں ہی بہترین
ہیں لیکن انہیں اس بات کی خوشی ہوتی ہے جب وہ اپنی زبان میں لوگوں سے بات
کرتے ہیں اور اردو میں اظہار رائے کرتے ہیں۔۔۔عمران عباس پاکستانی شوز میں
ہمیشہ اسی زبان کا انتخاب کرتے ہیں جو اس ملک میں زیادہ بولی اور سمجھی
جاتی ہے یعنی اردو۔۔۔ لیکن اگر وہ کوئی انٹرویو کسی انٹرنیشنل چینل کے لئے
دیں تو اس میں انہیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی کیونکہ ان کی انگریزی بھی کافی
اچھی ہے۔۔۔ |
|
|
محسن عباس حیدر |
پنجاب سے کراچی آنا اور پھر خود کو مکمل اردو میں
ڈھالنا اگر کسی کو بہترین انداز میں آتا ہے تو وہ ہیں محسن عباس
حیدر۔۔۔محسن نے اپنی شاعری میں بھی ہمیشہ ایسے الفاظ کا انتخاب کیا جو ان
کا اردو زبان پر عبور ظاہر کرتے ہیں۔۔۔محسن کو انگریزی زبان پر عبور نہیں
اور وہ اسمیں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے جب انہیں محفل میں صرف اپنی ہی زبان
بولنی ہو۔۔۔ |
|