ہر رنگ کی وگ لگا سکتی ہوں۔۔۔۔شوبز کی اداکارائیں جو خود پر بہت تجربات کرتی ہیں

image
 
یوں تو پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ا یسی کئی خواتین ہیں جو بغیر میک اپ کے بھی بہت اچھی لگتی ہیں لیکن میک اپ اگر اچھا نا ہو یا کوئی نیا تجربہ ہو تو ہر کوئی گھبراتا ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کچھ نام ہیں جو کسی بھی طرح کے تجربے سے نہیں گھبراتیں اور انہیں اچھی طرح معلوم ہے ہر رنگ، ہر طرح کا میک اور اسٹائل کیری کرنا
 
فضا علی
لوگ کہتے ہیں تو ہیں کہ فضا نے اپنا چہرہ سرجریز کرکے بگاڑ لیا لیکن یہ بھی ایک سچ ہے کہ فضا نے خود کو پہلے سے بہت بہتر بنالیا ہے۔۔ انہوں نے چہرے کا جو بھی کام کروایا ہے وہ بہت اچھا کروایا ہے۔۔۔ فضا کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ ہر طرح کا میک اپ، ہر رنگ اور ہر طرح کی وگ پہن لیتی ہیں بغیر سوچے کہ یہ ان پر کیسے لگیں گے۔۔۔ کیونکہ وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ اس کو اسٹائل کیسے دینا ہے۔۔۔اکثر مارننگ شو میں لوگ گھبراتے تھے کہ ہم یہ میک اپ نہیں کریں گے یا یہ رنگ نہیں پہنیں گے لیکن فضا علی بہت خوبصورتی سے ہر طرح کے پہناوے کو زیب تن کرتیں
image
 
صدف کنول
لوگ اس پر چاہے اعتراض کریں کہ صدف کنول نے بہت بدلا ہے خود کو۔۔۔اور انہوں نے کسی کے شوہر کو اپنا بنالیا۔۔۔لیکن اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ انڈسٹری میں صدف سے زیادہ میک اپ میں تجربات کرنے والا کوئی نہیں۔۔۔ اور اسی لئے انہیں 2017 میں انڈسٹری کی سب سے زیادہ اسٹائلش ماڈل کا ایوارڈ بھی ملا۔۔۔صدف نے کالے رنگ کی لپ اسٹک بھی اگر لگائی تو وہ ان پر بے تحاشا اچھی لگی کیونکہ انہیں اچھی طرح پتہ ہے اس کو کس طرح اور کس لباس پر اپلائی کرنا ہے۔۔۔
image
 
عائشہ عمر
عائشہ عمر انڈسٹری کے ان چند ناموں میں سے ہیں جنہوں نے اپنے اسٹائل کے ساتھ ساتھ اپنے کام سے بھی خود کو منوایا۔۔۔ بلبلے کی خوبصورت اصلی زندگی میں اتنی دیسی نہیں لیکن وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ کب کس موقع کے لئے کیا مناسب ہے۔۔۔وہ خود پر لباس، میک اپ اور اسٹائل کے سارے تجربے کرتی ہیں اور ہر بار کامیاب ہوتی ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: