یوم استحصال کشمیر وادی کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے دو سال

آج وادی کشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے 732 دن یعنی دو سال مکمل ہونے جارہے ہیں،آج پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے مکار مودی گورنمنٹ نے کشمیریوں کو ایک زندہ لاش کی مانند سمجھ رکھا ہے، مودی سرکار نے آرٹیکل 370 ختم کر کے مظلوم کشمیریوں کے حق خودرادیت پر حملہ کیاآخر کیوں؟کس بنیاد پر مظلوم کشمیریوں کے حق خودرادیت پر حملہ کیا کیا کسی قوم سے اس کے حق چھین لینا ان کو قیدو بند کر دینا اتنا آسان کام ہے؟ہم کب تک خاموش ہاتھ پہ ہاتھ دھرے آنکھوں پر پٹیاں باندھے یہ تماشہ دیکھتے رہیں گے غیرت مند اور بہادر کشمیری قوم نے اپنے حق خودرادیت کیلئے کیا کچھ نہیں کیا؟ لاکھوں ماؤں نے اپنے لال اس آزادی کی تحریک پر قربان کر دیئے،بچوں نے اپنی آنکھوں کی بینائی تک کھو دی،کئی بیویوں نے اپنے سرتاج اس تحریک پر قربان کر دیئے اور آج بھی غیور کشمیری قوم بھارت کے ظلم و بربریت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے کھیلی گئی خون کی ہولی پر انسانیت کانپ اٹھی لیکن سلام کشمیر کے ان نوجوانوں پر جنہوں نے پیلٹ گنز اور بکتر بند گاڑیوں کا مقابلہ پتھروں سے کیا تاجروں نے اپنی تجارت اس تحریک آزادی پر قربان کر دی،طالب علموں نے اپنی ڈگریاں اس تحریک آزادی پر قربان کر دی اور سلام کشمیر کی ان ماؤں بہنوں پر جنہوں نے حجاب میں رہ کر بھارت کے ظلم و بربریت کا مقابلہ پتھروں سے کیامسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے ان پر آج تک عمل درآمد نہیں ہو سکا پاکستان بھی تسلسل سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا آرہا ہے سال 2019 میں بھی وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر پر دو ٹوک موقف اپنایا تھامودی سرکار نے 5 اگست 2019 کو کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر کے ان کی خصوصی حیثیت کو ختم کیابھارت نے لاکھوں غیر کشمیریوں کو وادی کشمیر میں بسانے کے منصوبے پر عمل شروع کر دیا جس پر پوری دنیا سے کشمیریوں کے حق خودرادیت کیلئے آوازیں اٹھ رہی ہیں،بھارت کے ان ناپاک عزائم سے یوم یکجہتی کشمیر کی اہمیت میں اضافہ ہواہے میری گزارش ہے گورنمنٹ آف پاکستان سے کہ یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں اور اس دن کو قومی سطح پر یوم استحصال کشمیر کے طوپر منایا جائے، سرکاری و نجی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے عوام گھروں سے باہر نکلیں اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنا کردار ادا کریں نوجوانان پاکستان اس تحریک کا حصہ بنیں سوشل میڈیا صارفین بھی بھارت کے وادی کشمیر میں ظلم و بربریت کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

Muhammad Naeem Shehzad
About the Author: Muhammad Naeem Shehzad Read More Articles by Muhammad Naeem Shehzad: 144 Articles with 120986 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.