|
|
کہتے ہیں عورت جب روتی بھی ہے تو یہ بھی اس کے حسن کا
ایک انداز ہوتا ہے لیکن ہر وقت رونا دھونا دیکھ کر بھی دل گھبرا جاتا
ہے۔۔۔شوبز میں کچھ ایسی اداکارائیں ہیں جو عموماً روتے دھوتے کرداروں میں
ہی نظر آتی ہیں |
|
فاطمہ آفندی |
فاطمہ آفندی جب بھی کسی ڈرامے میں آتی ہیں تو ان کی
آنکھوں میں آنسو اور چہرے پر بیچارگی ہی نظر آتی ہے۔۔۔ لوگ انہیں اس طرح کے
کرداروں میں دیکھ دیکھ کر گھبرا گئے ہیں لیکن وہ خود نہیں اکتائیں۔۔۔ ان کے
نام کے ساتھ کسی نا کسی بیچاری سی ہیروئن کا نام جڑ جاتا ہے اور پھر جب بھی
کوئی سین آتا ہے تو ان کے ساتھ کوئی ظلم ہی ہو رہا ہوتا ہے۔۔۔انہیں چاہئے
کہ کچھ مختلف کام کریں تاکہ پتہ چل سکے کہ ان کے کام میں انفرادیت ہے |
|
|
نیلم منیر |
نیلم منیر ایک بہترین اداکارہ تو ہیں لیکن آج کل انہیں
زیادہ تر کام رونے دھونے کا ہی مل رہا ہے۔۔۔جس ڈرامے میں دیکھو نیلم کی
آنکھیں بھیگی ہوئی ہی نظر آتی ہیں یا وہ کسی نا کسی سے اپنا حق مانگ رہی
ہوتی ہیں۔۔۔ نیلم منیر زیادہ تر جذباتی کرداروں میں ہی نظر آتی ہیں اور
انہیں دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ ڈائریکٹر کو انہیں رلانا پسند ہے |
|
|
حبا بخاری |
ڈرامہ فتور میں مسلسل رونے دھونے اور پریشان رہنے والی
حبا بخاری کو زیادہ تر کردار اسی طرح کے ملتے ہیں۔۔۔ وہ اکثر ڈراموں میں
کسی نا کسی مصیبت میں پھنسی یا پھر روتی ہوئی ہی نظر آتی ہیں۔۔۔ اکثر
لڑکیاں پہلے ان کی ڈریسنگ کو لے کر تنقید کرتی تھیں لیکن اب وہ یہ سوچتی
ہیں کہ آخر حبا کتنا روئیں گی ہر ڈرامے میں۔۔۔ |
|
|
حرا مانی |
حرا مانی تو تو ڈرامہ میں پسند ہی ان کے رونے دھونے کی وجہ سے کیا جاتا ہے
شاید۔۔۔ ان کی دھواں دار چیخیں اور آنسو ڈائریکٹر کو ریٹنگ کے لحاظ سے
بہترین ضرور لگتے ہیں لیکن لوگ اب ان کے رونے سے بھی پریشان ہیں |
|