|
|
ضروری نہیں کہ کوئی بھی کھیل یا کوئی بھی میدان صرف
لڑکوں کے لیے ہو۔۔۔ لڑکیاں بھی ثابت کرتی ہیں کہ جب وہ کسی خواب یا شوق کی
تکمیل کے سفر پر نکلیں تو پھر سب کو پیچھے چھوڑ جاتی ہیں۔۔۔شوبز میں کچھ
اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو اداکاری میں تو خود کو ثابت کر ہی رہی ہیں لیکن
کرکٹ میں بھی ان کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔۔۔ |
|
کنزہ ہاشمی |
نازک سی کنزہ ہاشی جن کا تعلق اسلام آباد سے ہے اس وقت
نئی اداکاراؤں میں سب سے اوپر ہیں لیکن انہیں صرف اداکار سمجھنے کی غلطی مت
کیجئے گا کیونکہ یہ ایک بہت اچھی گلوکارہ اور بہترین کرکٹ بھی کھیلتی ہیں۔۔۔
کچھ عرصہ قبل جب اے آر وائی نے اپنا سلیبریٹی کرکٹ میچ رکھا تو کنزہ ہاشمی
نے تو سب کو حیران کردیا۔۔۔پہلی ہی بال پر صبا فیصل کے بیٹے سلمان فیصل کو
کلین بولڈ کردیا۔،۔۔ یوں تو وہ خود بھی حیران تھیں لیکن سلمان فیصل کی
آنکھوں میں حیرانی بھی تھی اور پریشانی بھی۔۔۔ |
|
|
مایا علی |
مایا علی کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ وہ کرکٹ کے میدان میں
بھی سب سے آگے ہوں گی لیکن اکثر وہ اپنی اس صلاحیت سے سب کو حیران کرتی ہیں
رہتی ہیں۔۔۔ مایا کو حال ہی میں گلی محلے کی لیٹ نائٹ کرکٹ میں اونچے اونچے
شاٹس مارتے دیکھ کر لوگوں نے واقعی یہ سوچا کہ آخر اس میں بھی کوئی ڈرامہ
ہے کیا۔۔۔ اتنی نازک سی مایا علی اورشاٹس اتنے دھواں دار۔۔۔ |
|
|
آئزہ اعوان |
بہت تھوڑے عرصے میں اپنے کام اور اپنی شخصیت سے جگہ
بنانے والی آئزہ اعوان کو بھی دیکھ کر اندازہ نہیں ہوتا تھا کہ کرکٹ ان کے
بس کا کھیل ہے لیکن مرزا زین بیگ کی بال پر چوکا مار کر انہوں نے پہلی ہی
بال میں یہ بتا دیا کہ ان کا مقابلہ کسی ہلکے کھلاڑی سے نہیں۔۔۔آئزہ کو
کرکٹ کھیلنے میں بہت مزہ آتاہے اور وہ اس کھیل میں کسی سے پیچھے نہیں - |
|