|
|
یہ سچ ہے کہ بچہ اپنے والدین میں ہی کسی سے شباہت رکھتا
ہے لیکن کچھ بیٹیاں حد سے زیادہ اپنی ماں کی شبیہہ کھینچ لاتی ہیں اور
دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔۔۔شوبز میں بھی ایسی کئی اداکارائیں ہیں جن کی
والدہ یوں تو عمر میں کافی زیادہ ہیں لیکن جب وہ اپنی ماں کے ساتھ کھڑی
ہوتی ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ماں کی جوانی ہیں۔۔۔ |
|
یمنیٰ زیدی اور ان کی
امی |
یمنیٰ زیدی ایک بہت کامیاب اداکارہ ہیں اور بتیس سال کی
عمر کا ہونے کے باوجود ان کے چہرے پر بلا کی معصومیت اور بھولپن ہے۔۔۔ یہ
خوبی انہیں اپنی امی سے ملی ہے کیونکہ ان کی امی کو جب لوگوں نے دیکھا تو
فوراً یہی خیال آیا کہ یہ تو یمنیٰ زیدی کی ہی امی ہو سکتی ہیں اور دونوں
کی شکلیں، مسکراہٹ دونوں ہو بہو ایک جیسا ہے۔۔۔ |
|
|
مریم نفیس اور ان کی امی |
اداکارہ مریم نفیس ہو بہو اپنی والدہ کی شکل پر
ہیں۔۔۔یوں تو ان کے دو بہن بھائی اور بھی ہیں لیکن مریم نفیس اپنی ماں کی
مکمل جوانی ہیں۔۔۔ ان کی والدہ اتنی زیادہ عمر کی بھی نہیں اس لئے ایسا
لگتا ہے کہ دو بہنیں ہی ہیں۔۔۔ مریم نفیس اپنی امی کی عادات میں بھی کافی
مماثلت رکھتی ہیں۔۔۔ |
|
|
مہوش حیات اور ان کی امی |
اداکارہ مہوش حیات کی والدہ کا تعلق بھی اسی انڈسٹری سے
رہا ہے اور وہ اپنی والدہ کی شکل میں بہت ملتی ہیں۔۔۔ باوجود اس کے کہ مہوش
نے اپنے چہرے پر کافی کام کروایا ہے لیکن ابھی بھی ان کے نقوش اپنی والدہ
کی طرح ہی ہیں اور باقی بہن بھائیوں میں اتنی شباہت نہیں جتنی مہوش کے حصے
میں آئی- |
|