|
|
کام کرتے کرتے ایک وقت ایسا آتا ہے جب انسان کو لگتا ہے
کہ اسے کچھ عرصہ خود پر اور خود سے جڑے لوگوں پر توجہ دینی چاہئے۔۔۔ پھر
چاہے یہ احساس اپنی مرضی سے بریک لینے کا ہو یا حالات لینے پر مجبور
کردیں۔۔۔لیکن یہ بریک زندگی میں لازمی بن جاتا ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کچھ
ستارے ہیں جن کی زندگی میں یہ بریک زیادہ تر اس وقت لگتا ہے جب ان کی زندگی
میں آنے والی یا آچکی ہو خوشی۔۔۔ |
|
سوہائے علی ابڑو |
اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی شادی تو اچانک ہی ہوئی لیکن
وہ ایک بہت اچھے گھر میں بہت خوشیوں کے ساتھ سیٹ ہوگئیں۔۔۔ جب ان کی شادی
ہوئی تو اس وقت بھی ان کا پراجیکٹ آن ایئر تھا اور سوہائے ان دنوں بھی کام
ہی کر رہی تھیں۔۔۔لیکن پھر شادی کے بعد سوہائے نے بریک لیا۔۔۔ لیکن اب یہ
بریک تھوڑا اور لمبا ہونے والا ہے کیونکہ سوہائے کے گھر آنے والی ہے بڑی
خوشی اور وہ کہیں بھی جانے سے تھوڑا اجتناب ہی کر رہی ہیں۔۔۔ |
|
|
زارا نور عباس |
زارا نور عباس کا بریک لینا تو سب کو ہی سمجھ میں آگیا
ہے کیونکہ زارا نے بھی اپنی پرگنینسی کو بریک کے طور پر ہی قبول کیا ہے اور
بچے کی پیدائش کے بعد ہی وہ دوبارہ مکمل طور پر انڈسٹری کو جوائن کریں گی۔۔۔
ان کو اچھی طرح پتہ ہے کہ اس وقت میں ان کا ساتھ دینے والے بہت لوگ ہیں اور
وہ اس بریک پر کافی خوش ہیں۔۔۔ |
|
|
اقراء یاسر |
اقراء یاسر کا بریک بھی کچھ عرصہ میں ختم ہونے
والا ہے اور وہ گھر بیٹھے شوٹس کے لئے تو مکمل طور پر تیار بھی ہیں لیکن ان
کا یہ بریک ابھی ننھے کبیر کے لئے ہے جو ماں کی توجہ ارو پیار کا سحیح
حقدار ہے۔۔۔یاسر ان کے اس بریک کو سمجھتے ہیں لیکن کچھ دنوں سے وہ بھی
کرونا سے لڑ رہے ہیں۔۔۔اقراء بہت جلد اسکرین پر اپنا بریک ختم کرنے کے لئے
واپس آئیں گی |
|