والدہ پٹائی بھی کرتی تھیں۔۔۔ثروت گیلانی کی کہانی

image
 
شوبز کی دنیا میں یوں تو کئی نام بہت جلد ہی اسکرین پر چھانے لگے لیکن ایک ایسا چہرہ بھی تھا جس نے بہت کم عرصے میں نا صرف اپنی اداکاری سے بلکہ اپنی شخصیت سے بھی پہچان بنائی۔۔۔یہ نام ہے ثروت گیلانی کا جو کراچی میں پیدا ہوئیں اور وہیں پرورش پائی۔۔۔
 
ثروت کے والد آرمی میں تھے اور بہت اصول پسند تھے لیکن جب ثروت نے میڈیا اور آرٹس میں آنے کی خواہش کی تو اس شعبے میں سپورٹ کرنے والے واحد وہی تھے۔۔۔
 
کیونکہ والدہ پچیس سال سے تعلیم کے شعبے سے وابستہ تھیں اور اولاد پر پڑھائی کے حوالے سے انہیں کافی خیال رکھنا پڑتا۔۔۔
 
ثروت کے نانا انڈیا میں نواب تھے لیکن پاکستان کے لئے سب کچھ چھوڑ کر آگئے تھے۔۔۔ وہ اپنے ننھیال کی طرف سے پختون ہیں اور ان میں اس کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔
 
image
 
ثروت کے دو بھائی اور دو بہنیں ہیں اور فیملی میں زیادہ تر لوگ آرٹ کو پسند کرتے تھے اور کافی آرٹسٹک رہے۔۔۔
 
ثروت چھوٹی عمر سے ہی آرٹ کی شوقین تھیں اور پینٹنگ کرنے کا خواب شروع سے ہی تھا۔۔۔۔۔اسی سلسلے کی ایک کڑی انڈس ویلی تھی جہاں سے ثروت نے باقاعدہ آرٹ کی تعلیم حاصل کی۔۔۔ اور آج وہ اپنے بچوں کے ساتھ مل کر باقاعدہ آرٹ سکھاتی بھی ہیں یو ٹیوب پر۔۔۔وہ اپنی زندگی میں کافی اصول پسند اس لیے بھی ہیں کیونکہ ان کی اپنی والدہ غصے کی بہت تیز تھیں اور ثروت کی ہر طرح کی پٹائی بھی ہوئی ہے۔۔۔
 
اداکاری میں قدم رکھنے سے پہلے ایڈور ٹائزنگ ایجنسی میں بھی کام کیا لیکن جب فلم میکنگ کر رہی تھیں تب سلمیٰ، اظفر اور ٹیپو آتے تھے لیکچرز کے لئے، وہ ایک دن آئے اپنے پراجیکٹ کے لئے ڈھونڈنے کسی کو ۔۔اور ثروت کو منتخب کیا۔۔۔
 
پھر تو زندگی میں اداکاری نے قدم رکھ دیا ۔۔۔انہوں نے دو فلمیں بھی کیں اور تھیٹر بھی کیا۔۔۔فلم جوانی پھر نہیں آنی کا پارٹ ون کرنا آسان تھا لیکن پارٹ ٹو کرنا ان کے لئے بہت مشکل۔۔۔کیونکہ ثروت ایک کردار کو کرنے کے بعد اسے ایک طرف کر دیتی ہے-
 
پہلی فلم جوانی پھر نہیں آنی تھی۔۔۔جس میں واسع چوہدری کے ساتھ پختون لڑکی گل کا کردار کیا
 
image
 
محبت نے بہت چھوٹی عمر میں ہی ثروت کے دل پر دستک دے دی تھی ۔۔۔فہد مرزا سے ملاقات ہائی اسکول کے زمانے سے ہے اور ہائی اسکول میں دونوں فون پر لمبی لمبی باتیں کرتے تھے۔۔۔جب دونوں امتحان میں فیل ہوئے تو والدین نے سمجھایا اور یوں ایک وقفہ آگیا دونوں کے درمیان۔۔دونوں کی الگ الگ زندگیاں شروع ہوگئیں۔۔
 
زندگی کا ایک مشکل مرحلہ ثروت کی پہلی شادی تھی جسے ختم کرنے کا فیصلہ بھی ثروت نے کیا ۔۔۔اور اپنے حق کے لئے کھڑی ہوئی۔۔۔
 
فہد مرزا نے زندگی میں دوبارہ قدم رکھا سات سال بعد اور جب میڈیکل لائن کلیئر کرلی تو دونوں نے دوبارہ ایک ساتھ ہونے کا فیصلہ کیا-
 
فہد کی والدہ سے ثروت کی ہمیشہ اچھی بات رہی اور ثروت کو لگتا تھا کہ انہوں نے فہد کا دل توڑا ہے تو وہ ہمیشہ شرمندہ رہتی تھی۔۔۔لیکن جب فہد سے واپس رابطہ ہوا اور پھر لگا کہ کوئی دوری کبھی آئی ہی نہیں-
 
فہد مرزا ایک پلاسٹک سرجن ہیں اور ان کی زندگی کے لئے ایک بہترین فیصلہ ثابت ہوئے۔۔۔ان کے دو بیٹے ہیں اور گھر کا ماحول ایک بہترین انداز میں چل رہا ہے کیونکہ ساس بھی ڈیزائنر ہیں اور سسر ڈائیٹیشن۔۔۔
 
مختلف کنٹرورسیز کا شکار وہ ہوتی رہتی ہیں جن میں سر عام محبت کا اظہار اپنے میاں کے ساتھ کافی تنقید پر مبنی رہا اور پھر ان کا پریگنینسی کے دنوں میں بولڈ فوٹو شوٹ بھی لوگوں کو کچھ بھایا نہیں۔۔۔
 
آج کل ثروت اسکرین سے دور ہیں لیکن فلاحی کاموں میں حصہ لیتی رہتی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: