کتاب ٫٫صراط مستقیم کورس،، ملک
کی نامور مذہبی شخصیت متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی
تصنیف ہے ۔مولاناکی ذات علمی میدان میں شاہسواروں کی صف میں شامل ہے ان کی
متعدد کتب سے اہل اسلام مستفید ہورہے ہیں ۔صراط مستقیم کورس ان لوگوں کے
لیے تصنیف کی گئی ہے جو لوگ سارا سال تعلیمی اور تجارتی مصروفیات میں مگن
رہتے ہیں ایسے لوگوں کے لیے ۲۰ روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے روزانہ
ایک گھنٹہ سبق ہوتا ہے جس کی ترتیب یوں ہے کہ قرآن کریم کی ایک آیت اور اس
کا ترجمہ وتفسیر اس کے بعد حدیث مبارک بمع ترجمہ وتفسیر بعد ازاں روزمرہ
میں پیش آنے والے مسائل میں سے ایک مسئلہ اور اس کے دلائل وضاحت کے ساتھ اس
میں عقیدہ کو بھی ذکر کیا جاتا ہے آخر میں ایک مسنون دعا
اس ترتیب پر روزانہ ایک سبق ہوتا ہے پچھلے سالوں میں ملک پاکستان اور بیرون
ممالک میں اس کورس کا انعقاد کیا گیا جس سے بلامبالغہ ہزاروں افراد نے دینی
اور دنیاوی فائدہ حاصل کیا اور سینکڑوں مقامات پر اس کورس کے نتائج سننے
میں آئے اس سال بھی یہ کورس ہورہا ہے اللہ تعالیٰ اس کو اپنی بارگاہ میں
قبول فرمائے مزید تفصیلات جاننے کےلیے اس نمبر پر رابطہ کریں
03324576084
03062251253
[email protected] |