کینیڈا اور یو کے میں رہنے والی ہمارے ملک کو غلام کہہ رہی ہے۔۔۔شوبز کے کچھ اداکاروں پر عوام کی تنقید

image
 
حالیہ حادثات و واقعات کے بعد سوشل میڈیا پر کئی طرح کے بیانات کی بھرمار ہوئی۔۔۔ کچھ پاکستان میں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔۔۔ایسے وقت میں کچھ سلیبریٹز کے بیانات نے عوام کو مشتعل بھی کردیا۔۔۔
 
اقرار الحسن
 اقرار الحسن سالوں سے عوام کی آواز بن کر مسائل پر سے ایمانداری کے ساتھ پردہ اٹھا رہے ہیں۔۔۔اس بار بھی مینار پاکستان حادثہ کا جواب انہوں نے اس لڑکی عائشہ کے گھر پہنچ کر دیا ۔۔۔اور کہا کہ میں شکر ادا کرتا ہوں کہ اس معاشرے میں ﷲ نے مجھے بیٹی نہیں دی۔۔۔ان کی اس بات نے بہت سے بیٹی والوں کو مشتعل کیا اور یہ بھی کہا کہ ایسا بیان دے کر انہوں نے پاکستان کو کیا دکھانے کی کوشش کی۔۔۔کیونکہ اس سے کہیں زیادہ حادثات و واقعات بھارت میں ہیں لیکن اب اسی ملک کو موقع ملا ہے ہم پر انگلی اٹھانے کا۔۔۔ اقرار الحسن نے ابھی تک اپنے بیان پر معافی یا شرمندگی کا اظہار نہیں کیا۔۔۔
image
 
ارمینہ رانا خان
اداکارہ ارمینہ رانا خان اکثر پاکستان آتی ہیں اور اپنا کوئی پراجیکٹ کروا کر واپس یوکے یا کینیڈا چلی جاتی ہیں۔۔۔ جب مینار پاکستان کا واقعہ ہوا تو انہوں نے اپنا بیان کچھ اس طرح دیا کہ پاکستان میں کوئی آزادی نہیں ہے۔۔۔ یہاں دو طرح کی آزادیاں رہتی ہیں۔۔۔ایک وہ جو کھلا گھومیں اور ایک وہ جو بزدل، بھیڑئے اور مجرم ہیں۔۔۔ اب آپ بتائیں آپ کونسے گروپ سے ہیں۔۔۔لوگوں نے کہا کہ ارمینا رانا خان کا یہ بولنا بنتا نہیں کیونکہ وہ خود تو اس ملک میں نہیں رہتیں تو انہیں کیا کہا جائے۔۔۔
image
 
فرحان سعید
مجھے شرم آتی ہے کہ میں ایک مرد ہوں اور شرم آتی ہے کہ اس ملک کے مرد کیا کر رہے ہیں۔۔۔اس ملک میں قانون کب کام کرے گا۔۔۔فرحان کے اس بیان پر لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی دنیا بھر میں پاکستان کا نام لیا جارہا ہے اور آپ بھی ملک کا نام لے کر اسے برا پیش کر رہے ہیں جبکہ یہ عمل ایک مخصوص شہر میں ہوا اور وہاں کے قانوں پر عملدرآمد بھی ہو رہا ہے۔۔۔ لیکن فرحان کے اس بیان سے لگا کہ انہوں نے ملک کے قانون کو بالکل ہی بے بس قرار دے دیا
image
YOU MAY ALSO LIKE: