میری تین بہنیں اور تھیں اس لئے فیس ہمیشہ لیٹ ہوجاتی تھی۔۔۔شوبز کی وہ بیٹیاں جنہوں نے بچپن میں دکھ دیکھے

image
 
کہتے ہیں ہر کامیاب انسان کے پیچھے ایک ایسی کہانی ہوتی ہے جو لوگوں کے لئے مثال بن جاتی ہے۔۔۔شوبز میں کچھ ایسے نام ہیں جنہوں نے بچپن میں بہت کچھ سہا لیکن صبر کیا اور ایک وقت ایسا آیا جب لوگ ان کی مثالیں دیتے ہیں۔۔۔
 
منشا پاشا
منشا پاشا ایک بہت مضبوط اعصاب کی لڑکی ہیں اور کچھ عرصہ پہلے وہ ایک بار پھر زندگی کے ایک نئے سفر کا حصہ بن چکی ہیں۔۔۔لیکن ایک شو میں منشاء نے بتایا کہ وہ حیدرآباد میں رہتی تھیں اور ان سے بڑی 3 بہنیں ہیں۔۔۔ میرے ماں باپ دونوں ڈاکٹر تھے اور ہم نے انہیں سخت محنت کرتے دیکھا۔۔۔اکثر ایسا ہوتا تھا کہ میری اور میری بہنوں کی فیس لیٹ ہوجایا کرتی تھی کیونکہ وہ ایک ساتھ سب بچیوں کی فیس نہیں دے پاتے تھے تو اسکول میں لیٹ فیس کا مارک لگا ہوتا تھا اور سب کے سامنے بہت شرمندگی ہوتی تھی۔۔۔ وہ وقت گزر گیا لیکن ماں باپ کی محنت سے سب بہنوں نے اچھا پڑھا۔۔۔
image
 
رابعہ بٹ
رابعہ بٹ چار بہنوں میں سب سے بڑی تھیں۔۔۔لیکن ابھی وہ زیادہ بڑی نہیں تھیں کہ ان کی والدہ ایک کار حادثے کا شکار ہوگئیں۔۔۔رابعہ کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کے بعد بھی زندہ تھیں لیکن ہسپتال والوں کی وجہ سے وہ بچ نہیں پائیں۔۔۔ رابعہ کے آنچل میں ان کی تین چھوٹی بہنوں کی ذمہ داری آگئی اور وہ بالکل بدل گئیں ۔۔۔والدہ کے انتقال سے پہلے رابعہ کی شخصیت مختلف تھی لیکن انتقال کے بعد وہ صرف ایک ماں بن کر رہ گئیں۔۔۔اپنی چھوٹی بہنوں کی ماں۔۔۔
image
 
سبرین حسبانی
اداکارہ سبرین حسبانی نے بہت سخت بچپن دیکھا۔۔۔ان کے والدین کے درمیان علیحدگی کے بعد یہ سارے بہن بھائی تقسیم ہوگئے اور ایک عرصہ تک انہوں نے بہت مشکلات دیکھیں۔۔۔ سبرین کو اس لئے بھی زیادہ مشکل ہوئی کیونکہ وہ بڑی تھیں اور چھوٹے بہن بھائیوں کو انہیں ہی سنبھالنا تھا۔۔۔ بعد میں وہ سب چھٹ گیا لیکن وہ آج بھی بچپن کی اس تلخ یاد میں زندہ ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: