ماں بیٹی دونوں ایک دوسرے کا عکس۔۔۔صنم جنگ کی اپنی بیٹی کے ساتھ ماڈلنگ

image
 
سچ ہے کہ بیٹیوں میں ماں کی جھلک آہی جاتی ہے پھر چاہے وہ شکل و صورت میں ہو یا پھر سیرت میں۔۔۔اور کبھی کبھی طور طریقوں میں۔۔۔شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو اپنے بچوں کو اس فیلڈ سے دور رکھتے ہیں اور کبھی سامنے نہیں لاتے جیسے رابعہ انعم، ثنا عسکری وغیرہ۔۔۔
 
 لیکن شوبز کے کچھ نام اپنے بچوں کے ٹیلنٹ کو بہت جلدی سمجھ جاتے ہیں اور پھر اپنے ہی نقش قدم پر انہیں اس انڈسٹری کا حصہ بہت چھوٹی عمر سے بناتے ہیں۔۔۔
 
حال ہی میں صنم جنگ نے اپنی بیٹی الایا جعفری کے ساتھ ایک فوٹو شوٹ کروائی جس میں دونوں ماں اور بیٹی نے ایک جیسے کپڑے ، جوتے پہنے اور اسٹائلنگ بھی ایک جیسی ہی کی۔۔۔یہ شوٹ صنم جنگ نے اپنی بہن انعم جنگ کی پراڈکٹس کے لئے کیں جو کہ ایک ڈیزائنر ہیں۔۔۔
 
image
 
 ان کی بہن انعم نے حال ہی میں بچوں کی کلیکشن بھی لانچ کردی ہے ارو اس کی خاص بات یہ ہے کہ ماں اور بیٹی ایک جیسے کپڑے پہن سکتے ہیں۔۔۔
 
 اس شوٹ کی خاص بات صنم جنگ کی بیٹی ہیں ۔۔۔کیونکہ اتنی چھوٹی سی عمر میں انہوں نے تصاویر میں اپنی ماں کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور ایکشنز کو باقاعدہ کاپی کیا ہے۔۔۔
 
image
 
لگتا ہے کہ بہت جلد صنم جنگ کی بیٹی بھی ڈرامہ انڈسٹری پر اپنا راج شروع کرنے والی ہیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: