ان سے یہ امید نہیں تھی۔۔۔کچھ ایسی شوبز خواتین جن کا امیج ایک دم بدل گیا

image
 
کہتے ہیں کہ انسان اپنے امیج کا خود ذمہ دار ہوتا ہے ۔۔۔شوبز میں کچھ ایسے نام ہیں جو پہلے اپنے پہناوؤں اور اپنے رویوں کا بہت خیال رکھتے تھے تو لوگ انہیں کسی اور نظر سے دیکھتے تھے لیکن پھر انہوں نے اپنا امیج کچھ ایسا بدلا کہ لوگوں کی سوچ بھی ان کے لئے بدل گئی۔۔۔
 
 منال
 ایمن اور منال کا نام ہمیشہ ایک ساتھ لیا جاتا ہے ۔۔۔ دونوں نے شروع سے ہی ایسے کپڑے پہنے جس سے اندازہ ہوتا تھا کہ انہیں بہت ساری چیزوں کی باقاعدہ ہدایت ہے کہ ایسا نہیں کریں گے۔۔۔ بغیر آستینوں کے کپڑے، حس سے زیادہ نازیبا لباس ایک دور میں نہیں پہنتی تھیں۔۔۔ لیکن ایمن تو اپنی جگہ پر قائم رہیں ، مگر منال کے طور طریقے وقت کے ساتھ بدل گئے۔۔۔ ان کا پہناوا ہی نہیں ملنے جلنے کا انداز تک بدل گیا۔۔۔لوگوں نے غور کیا کہ والد کے انتقال کے بعد یہ تبدیلی زیادہ نمایاں ہوئی۔۔۔ منال اس بات کو بالکل نظر انداز کر چکی ہیں اور اب شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن در حقیقت یہ ان کے امیج کے بدل جانے کی ایک بہت بڑی نشانی ہے۔۔۔
image
 
ثنا جاوید
ثنا جاوید نے جب ڈنک میں بہترین اداکاری کی تو ان کے خلاف ایک نیا پروپگینڈہ کھڑا ہوا جب اذیکہ ڈینئل نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ ثنا جاوید ہر کسی کو اپنے لیول کا نہیں سمجھتیں اور سب کے ساتھ تصاویر نہیں اترواتیں۔۔۔حال ہی میں ثنا جاوید نے ایک ڈریس ایسا پہنا جو بظاہر تو صحیح تھا لیکن اس کے گہرے گلے نے لوگوں کو یہ بتایا کہ ثنا اپنے امیج کو خود ہی توڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔۔۔انہوں نے قلم کار ڈریزائنرز کا ڈریس پہنا جس میں ڈیزائنر نے لکھا کہ ثنا ایک بہت محنتی لڑکی ہے ، اس نے پڑھائی میں ہمیشہ خود کو آگے رکھا۔۔۔بغیر بریک کے کام کیا۔۔۔اب وہ اپنے پرانے دوستوں کے لئے خود کو وقت دے رہی ہے اور ان کے فنکشنز میں جا رہی ہے۔۔۔لیکن ثنا کے یہ کپڑے دیکھ کر لوگوں کو کافی مایوسی ہوئی۔۔۔
image
 
زارا نور عباس
زارا نور عباس جس گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں وہاں سے انہیں بہت مشکلوں کے بعد اجازت ملی تھی کام کی۔۔۔ زارا نے شادی دوبارہ کی اور جس شخص سے کی اس نے مکمل آزادی دی۔۔۔ زارا نے پھر کچھ ایسی تصاویر بھی کھنچوائیں اس درمیان جس سے پتہ چلا کہ وہ امیج جو آغاز میں ایک مشرقی لرکی کا تھا وہ سچ نہیں ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: