’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں دانش کا کردار میں نے ریجیکٹ کیا تھا۔۔۔وہ ڈرامے جنہیں مسترد کیا اداکاروں نے

image
 
کون جانے کہ زندگی میں کیا کردار کس کے لئے بنا ہے۔۔۔پھر چاہے وہ حقیقی ہو یا ڈرامہ کا۔۔۔شوبز کے کچھ اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنے لئے کچھ کرداروں کو مسترد کیا اور پھر وہی کردار کسی اور کے لئے بہترین ثابت ہوگئے۔۔۔
 
فیصل قریشی
 یوں تو فیصل قریشی ایک کامیاب انسان ہیں اور ان کا ہر پراجیکٹ ایک تاثر چھوڑتا ہے دلوں پر لیکن ان کی زندگی کا ایک ایسا بھی کردار تھا جسے انہوں نے مسترد کیا اور وہ کسی اور کی زندگی کے لئے بہترین کک اسٹارٹ ثابت ہوگیا۔۔۔وہ ڈرامہ تھا ہمسفر۔۔۔ فیصل قریشی کو حد سے زیادہ رومانس کی وجہ سے اس ڈرامہ سے کوئی خاص دلچسپی محسوس نہیں ہوئی۔۔۔ تو پھر اس ڈرامہ کے لئے فواد خان کو کہا گیا۔۔۔ اور یوں فواد خان نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئے-
image
 
سجل علی
سجل علی کی زندگی میں پہلے ہی بہت کامیاب ڈرامے شامل ہیں لیکن ڈرامہ ’’خدا اور محبت‘‘ میں اقراء عزیز کی جگہ نام تھا سجل علی یہ بہت کم لوگ جانتے تھے۔۔۔ اس ڈرامہ کی کامیابیاس وقت عروج پر ہے۔۔لیکن سجل علی نے صاف منع کردیا تھا اس میں کام کرنے کے لئے۔۔۔ عمران عباس نے یہ راز کھولا کہ سجل علی نے اس ڈرامہ کو مسترد کردیا کیونکہ ان کے ساتھ فیروز خان ہوتے اور وہ اب کسی بھی قسم کا کام ان کے ساتھ کرنے کے حق میں نہیں تھیں۔۔۔
image
 
فیروز خان
اداکار فیروز خان کو ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں دانش کے کردار کے لئے آفر ہوئی۔۔۔لیکن فیروز خان نے اپنی کچھ ڈیمانڈز رکھیں جس سے خلیل الرحمن قمر کو بہت غصہ آیا۔۔۔ فیروز کا کہنا تھا کہ اس ڈرامہ کے مصنف اتنے مغرور ہیں کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کا کسی کو اس اسکرپٹ کی آفر کردینا بھی ایک اعزاز ہے اس لئے ڈیمانڈ نا کریں بلکہ اسے ایک بہترین موقع سمجھیں۔۔۔فیروز نے صاف منع کردیا ایسے کسی بھی پراجیکٹ کو کرنے سے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: