|
|
بہن بھائیوں کا رشتہ ایسا ہوتا ہے جس میں ایک دوسرے کی
اچھائی اور برائی دونوں کا راز ایک دوسرے پر ہمیشہ فاش ہوتا ہے اور دونوں
ہی ایک دوسرے کے سچ اور جھوٹ کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔۔۔شوبز میں
بھائیوں کی کچھ جوڑیاں ایسی ہیں جو مل کر انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔۔۔ |
|
مصطفیٰ اور مرتضیٰ
چوہدری |
مذاق اور ہنسی کے طوفان سے بھرے شوز کرنے والے باصلاحیت
بھائی مرتضیٰ اور مصطفیٰ چوہدری مل کر انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔۔۔ایک اگر
کوئی غلط بات کرتا ہے تو دوسرا اسے سنبھالتا ہے۔۔۔مرتضیٰ چوہدری اکثر سچ کی
زبان میں بہت کچھ راز دوسروں کے بھی کھول دیتے ہیں جنہیں کبھی مرتضیٰ
سنبھالتے ہیں اور کبھی خود بھی اس میں شامل ہوجاتے ہیں۔۔۔ ٹی وی پر
سیاستدانوں کی نقل اتار کر بہترین انداز میں کامیڈی کرنے کا باقاعدہ سلسلہ
شروع کرنے کا سہرا انہی کے سر جاتا ہے ۔۔۔ |
|
|
جاوید شیخ اور سلیم شیخ |
چاہے یہ الزام ہو یا سچ لیکن جاوید شیخ نے اپنی
شہرت سے فائدہ اپنے بھائیوں کو ضرور پہنچایا۔۔۔خاص طور پر سلیم شیخ کو فلمز
کی اور ڈراموں کی دنیا میں لانے والے تو وہی ہیں۔۔۔ یہ صرف وہی کرسکتا ہے
جسے اپنے بھائی سے شدید محبت ہو اور وہ اس کے ٹیلنٹ کو سمجھ سکتا ہو۔۔۔
سلیم شیخ کو اپنی فلموں میں ہیرو لانا، ان کو چانس دینا، ان کی ہر جگہ
تعریف کرنا ارو کوشش کرنا کہ انہیں مہمان بلایا جائے۔۔۔ جاوید شیخ کی محبت
کی منہ بولتی تصویر ہے۔۔۔ دونوں ایک دوسرے سے بہت شدید محبت کرتے ہیں۔۔۔ |
|
|
حماد اور فراز |
اداکار حماد اور فراز کے درمیان محبت اس وجہ سے
اور بھی زیادہ ہے کہ دونوں جڑواں بھی ہیں۔۔۔ ایک ساتھ ہی ڈراموں میں قدم
رکھا اور ابھی بھی پراجیکٹ کرتے ہوئے اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہیں کہ ایک کا
سین دوسرا بھی کردیتا ہے اگر وہ چاہے تو۔۔۔دونوں کی شادی بھی ساتھ ہی ہوئی
اور دونوں ایک دوسرے کو اپنے لئے خوش قسمت تصور کرتے ہیں۔۔۔ |
|