ان کے کندھے دبانا تو بنتا تھا۔۔۔نادیہ جمیل کی محبت سے بھری ویڈیو

image
 
کبھی کبھی تصویر میں رنگ نہیں ہوتے۔۔۔لیکن وقت اور حالات اس میں خوبصورتی سے اپنی مرضی کے رنگ بھرتے چلے جاتے ہیں۔۔۔
 
نادیہ جمیل کی زندگی میں رنگ ان کی صحتیابی نے بھرے۔۔۔ یوں تو نادیہ ایک بہت خوبصورت دل کی مالک ہمیشہ سے تھیں لیکن ان کے مزاج میں یہ نرمی اور انسانیت وقت کے نشیب و فراز نے پیدا کی۔۔۔
 
اپنی شدید بیماری سے ایک تکلیف دہ جنگ لڑنے کے بعد جب نادیہ نے مسکراتے ہوئے میدان فتح کیا تو ساتھ ہی اپنے اندر اس سوچ کو بھی مشعل دے دی جو اسے ایک بہترین انسان بنانا چاہتے تھے۔۔۔
 
image
 
نادیہ جمیل ہمیشہ سے ایک بہترین ماں تو تھیں لیکن پھر اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایسے بچوں کی پرورش کا بھی ذمہ اٹھایا جنہیں مامتا اور احساس کی اشد ضرورت تھی۔۔۔نادیہ کی اس ایماندار محبت کا خراج یہ تھا کہ وہ بچے ان کی بیماری میں ایسے تڑپ رہے تھے جیسے ان کی سگی ماں کوئی جنگ لڑ رہی ہو۔۔۔
 
حال ہی میں نادیہ جمیل اپنی زندگی کی نعمت کو پانے کے بعد گلگت اور ہنزہ کے سفر پر روانہ ہوئیں اور اکثر کوئی نا کوئی نا کوئی ویڈیو دکھا کر سب کو اپنے اس سفر کا حصہ بناتی ہیں۔۔۔ انہوں نے ایک ویڈیو میں ایک گلگتی خاتون کے کندھے اور کمر دباتے ہوئے یہ بتایا کہ یہ محبت اور مہمان نوازی سے بھرپور خاتون صبح سے شدید مصروف تھیں۔۔۔
 
ان کی گائے نے بچہ دیا ہے اور یہ وہ سارے کام نمٹا کر بھی مسکراتے ہوئے ہمارے لئے چائے کا اہتمام کرتی رہیں۔۔۔اب ان کے کندھے اور گردن کا درد نکالنا تو بنتا تھا۔۔۔
 
 
ویڈیو میں خاتون کے چہرے پر نادیہ کے لئے شدید محبت اور پیار دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس حقیقت سے کوئی انکار کر ہی نہیں سکتا کہ نادیہ نے یہ کندھے بہت دل سے دبائے-
YOU MAY ALSO LIKE: