نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے

تعلیم کا ہونا انتہائی ضروری ہے کیونکہ علم فرد کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے اور انسان کی سیرت و کردار کی تعمیر کرتا ہے ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم کے علاوہ ان کی اسلامی طریقے سے تربیت کرنے کی اشد ضرورت ہے گزشتہ ملک میں ہونے والے شرمناک واقعات کے بعد اب ہمیں اپنے بچوں کی تربیت مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے موبائیل اور انٹر نیٹ کی وجہ سے ہمارے بچے ایسا ایسا گندہ مواد دیکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کردار اور سوچ پر منفی اثر پڑ رہا ہے حکومت وقت کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ اپنے نوجوانوں کی مثبت طریقے سے راہنمائی کرے اور ایسا مواد جو ہمارے مذہب اور ثقافت کے منافی ہے اسے نوجوانوں کی پہنچ سے دور رکھا جائے کیونکہ ایسا گندہ مواد بچوں کے ذہنوں پر برا اثر ڈال رہا ہے اس کا ہر حال میں کوئی نہ کوئی حل نکالنا ضروری ہے پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا اس لئے ہمیں اپنے بچوں کو قران اور پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات سے روشناس کروانے کی بھی ضرورت ہے بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے تا کہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایف جے رائیٹرز فورم پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کی ذہنی صحت اور علمی استعداد کو بڑھانے کے لئے ان میں مضمون نویسی کے مقابلے کروائے جاتے ہیں ایف جے رائیٹرز فورم کی جانب سے گزشتہ ماہ 14 اگست کے حوالے سے ایک مقابلہ مضمون نویسی جس کا عنوان" ملکی ترقی میں نوجوانوں کا کردار" تھا کروایا گیا اس مقابلے میں تیس کے قریب مرد و خواتین نے حصہ لیا خوشی کی بات ہے کہ اس میں منجھے ہوئے لکھاریوں کے ساتھ ساتھ نئے لکھاریوں نے بھی حصہ لیا اس بار سب لکھاریوں نے بہت اچھے مضامین لکھے اس لئے سب ہی مبارکباد کے حق دار ہیں اس مقابلے میں پہلی تین پوزیشن ہولڈر کو شیلڈ ،کتاب اور سرٹیفیکیٹ دیا گیا کیونکہ اس بار زیادہ تر لکھاری قریب قریب تھے اس لئے مزید تین پوزیشن چوتھی،پانچویں اور چھٹی پوزیشن لینے والوں میں بھی کتاب اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے اس مقابلے میں تمام حصہ لینے والوں کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا تا کہ ان کی بھی حوصلہ افزائی ہو سکے ایف جے رائیٹرز ہر سال ایسا مقابلہ منعقد کرتا ہے جس میں تمام نوجوان بھر پور حصہ لیتے ہیں اس مقابلے کا مقصد صرف نوجوانوں کو لکھنے کی جانب لانا ہے تا کہ وہ ملک و قوم کے لئے اپنا فرض ادا کر سکیں اور اپنے حصے کا کام کر سکیں ایسے مقابلوں سے ان کی ذہنی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے ہمارے نوجوان کسی ملک کے نوجوانوں سے کم نہیں ہیں انہیں بس صحیح راہ دکھانے کی ضرورت ہے اگر ان کی صحیح راہنمائی کر دی جائے تو یہ آسمان سے ستارے توڑ کر لا سکتے ہیں ہمارے نوجوان پاکستان کے مستقبل کا درخشندہ ستارہ ہیں جو اپنی چمک سے اس دھرتی پاکستان کو روشن رکھے گا خدا سے دعا ہے کہ اﷲ میرے پاکستان کو تا قیامت قائم و دائم رکھے اور اس کے نوجوانوں کو اسلام اور پاکستان کا علم بلند رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین

میں یہاں مقابلے میں شامل کچھ دوستوں کا مختصر تعارف بھی آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں تا کہ آپ ان کے بارے میں بھی جان سکیں اس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محترم نعمان زادہ صابری صاحب بہت اچھے لکھاری ہیں کافی عرصہ سے لکھ رہے ہیں بچوں کی کہانیاں لکھنے میں ماہر ہیں ان کا تعلق شہر لاہور سے ہے آپ کو مبارک باد ۔۔۔اس کے بعد دوسرے نمبر پر آنے والے عبدالحفیظ شاہد صاحب ہیں آپ کا تعلق واہ کینٹ سے ہے آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور پہلے بھی کئی مقابلوں میں حصہ لیتے رہتے ہیں تیسرے نمبر پر آنے والی خاتون کا نام محترمہ ادیبہ بابر ہے آپ لکھنے کے علاوہ سکول میں پڑھاتی بھی ہیں آپ شاعرہ اور کالم نگار بھی ہیں اﷲ تعالی آپ کے قلم میں مزید برکت عطا فرمائے آمین۔
اسی طرح چوتھی پوزیشن پر بھی ایک خاتون ہیں جن کا نامحترمہ سحرش اعجاز صاحبہ ہے آپ ہاؤس وائف ہیں لیکن لکھنے کا شوق ہے اور مختلف اخبار اور میگزین کے لئے بھی لکھتی رہتی ہیں آپ کا تعلق میانوالی سے ہے آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو ،پانچویں پوزیشن پر آنے مھترمہ اقصی عباس صاحبہ ہیں آپ ایم فل اردو کی طالبہ ہیں اور آپ کا تعلق ملتان شہر سے ہے آپ کو لکھنے کا شوق ہے اور آپ مختلف اخبارات بھی لکھتی رہتی ہیں آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو چھٹی پوزیشن پر آنے والا نوجوان رحمت اﷲ شیخ ہیں آپ کا تعلق خیر پور سندھ سے ہے بہت اچھا لکھتے ہیں آپ بھی ایک لکھاری ہیں اور کئی مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں اور پہلا انعام بھی جیت چکے ہیں آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو ۔

اس کے علاوہ مقابلے میں جتنے خواتین و حضرات نے حصہ لیا وہ سب بھی مبارک باد کے حق دار ہیں کیونکہ انہوں نیبھی بڑی محنت اور جانفشانی سے لکھا اور بہت اچھا لکھا لیکن آخر چند لوگوں کی ہی جیت ہوتی ہے اس میں کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوتی مجھے یاد ہے جب میں لکھنا شروع کیا تھا اور میں بھی کئی مقابلوں میں حصہ لیتا تھا لیکن ہر مقابلے میں نہیں جیتا جاتا کسی میں پوزیشن لے جاتے تھے اور کسی میں نہیں ۔۔۔یہ ہار نہیں ہوتی بلکہ یہ مزید اچھا لکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اس لئے جو اس بار مقابلے میں پوزیشن نہیں لے سکے کو شش جاری رکھیں وہ بھی پوزیشن ضرور لیں گے انشااﷲ جیت ان کا بھی مقدر بنے گی آپ سب کو بھی میری اور ایف جے رائیٹرز فورم پاکستان کی جانب سے بہت بہت مبارکباد ۔۔۔

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1927816 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More