عشرہ تحفظ ختم نبوت

انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ و دیگر جماعتیں آج یکم ستمبر سے دس ستمبر تک عشرہ ختم نبوت منارہی ہیں، سات ستمبر کی اہمیت تو اب پو ری دنیا میں عیاں ہو چکی ہے اور پاکستان سمیت پو ری دنیا میں اب سات ستمبرکو یوم تحفظ ختم نبوت کے منا یا جا رہا ہے اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے یاد گار فیصلے کو اور اس وقت کے اکا برین کو خراج تحسین پیش کیا جا تا ہے اور یوم تشکر منایا جا تا ہے بلکہ اب اس کے بعد اب تو عشرہ ختم نبوت بلکہ یو ں کہوں گا کہ مہینہ ختم نبوت بھی منایا جا رہا ہے اس کو منانے کیلئے ختم نبوت کے عنوان پر کام کر نے والی جماعتیں جن میں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ،مجلس احرار اسلام و دیگر جماعتیں ماہ ستمبر میں عشرہ ختم نبوت مہینہ ختم نبوت اور یوم تحفظ ختم نبوت منا رہی ہیں اسی سلسلہ میں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کی جانب سے ملک بھر سمیت پو ری دنیا میں یکم تا دس ستمبر تک عشرہ ختم نبوت منا یا جائے گا ،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے ترجمان و مرکزی نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ ۷؍ستمبر ۱۹۷۴ء کے تاریخ ساز فیصلہ جس میں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا کی یاد میں یکم؍ستمبر سے ۱۰؍ستمبر سے عشرہ ختم نبوت منانے کا فیصلہ کیاگیاہے ،جس کے تحت ملک بھر میں اور دیگر ممالک جن میں لندن ،کویت ،سعودی عرب ،دبئی،ساؤتھ افریقہ و دیگر ممالک میں ختم نبوت کانفرنسز منعقد کی جائیں گے ۔ جب کہ علاقائی سطح پر ہر اہم شہر جن میں فیصل آباد ،جھنگ ،لاہور ،سرگو دہا،خوشاب ،میانوالی ،ملتان ،بھکر ،اسلام آباد ،پشاور ،سمندری،جڑانوالہ،سیالکوٹ،گوجرانوالہ ،جلالپو ر پیر والا،قصور ،منڈی بہاؤ الدین ،خیبر پختونخواہ ،ڈیرہ اسماعیل خان،کراچی ،صادق آباد ،رخیم یار خان ،خانپور ،بہاولپور،لودھراں ،بلوچستان ،سندھ و دیگر شہروں میں اجتماعات، سیمینارز، کانفرنسیں، جلسے منعقد کئے جائیں گے۔جبکہ مرکزی اجتماع ۷ستمبر کو چناب نگر میں منعقد ہو گا جس میں اندرون و بیرون ممالک سے جید علماء کرام شیوخ مشائخ عظام ،دانشور ،وکلاء و صحافی حضرات تشریف لائیں گے۔

چناب نگر میں ہو نے والی اس کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام، دینی وسیاسی جماعتوں کے راہنما شرکت کر رہے ہیں ،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی مرکزی ترجمان و نگران و منتظم اعلیٰ ختم نبوت کانفرنس کے مطابق چناب نگر میں ہو نے والی ختم نبوت کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ جید حضرات علماء کرام ،مشائخ عظام ،دانشور،وکلاء،صحافی،طلباء و تمام مذہبی و سیا سی جماعتوں کے قائدین تشریف لا رہے ہیں ۔تمام عاشقان رسول ﷺ اس عظیم و تاریخی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت فر ما کر ختم نبوت سے عشق و دوستی کا ثبوت دیں ۔انشاء اﷲ یہ تاریخ ساز انتر نیشنل ختم نبوت کانفرنس وطن عزیز میں استحکام اور سالمیت کیلئے موثر ثابت ہو گی اس کانفرنس میں دیو بندی ،بریلوی ،اہلحدیث مکاتب فکر کے سر کر دہ جید علماء کرام ،مشائخ عظام ،شرکت کر کے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو اجتما عی طور پر دعوت اسلام کا فریضہ سر انجام دیں گے ،جو پو ری امت کی ذمہ داری ہے انہوں نے اہل اسلام سے اس عظیم الشان ختم نبوت کا نفرنس میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے ۔

امت مسلمہ اور اہلیان پاکستان کیلئے یہ دن مسرتوں خوشیوں کا دن ہے ۔ پون صدی کی انتھک محنت ، لازوال قربانیوں کے بعد یہ دن امت کو نصیب ہوا ۔ 7ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت کا دن ہے ۔ 7ستمبریوم تشکر وامتنان منانے کا دن ہے ۔7ستمبرتجدید عہد ،عزم وہمت واستقلال کا دن ہے ۔7ستمبر یوم نجات کا دن ہے ۔اسی دن کی کی یاد ہر سال انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ یہ کانفرنس منعقد کرکے مناتی ہیاس دن کی یادمیں حسب سابق انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام مرکز ختم نبو ت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کا لونی چناب نگر کے زیر اہتمام 34 ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس مورخہ 7ستمبر 2021 بروز منگل صبح 10بجے تا رات گئے تک منعقد ہو رہی ہے جس میں اندرون و بیرون ممالک سے تمام مکاتب فکر کے سر کردہ جید علماء کرام ،مشائخ عظام ،دانشور ،وکلاء و صحافی حضرات تشریف لائیں گے ، انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس میں سعودی عرب اور چاروں صوبوں گلگت بلتستا ن فاٹا آزاد کشمیر سے رہنما یان و قافلے شرکت کریں گے ،کا نفرنس کی سر پرستی مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اﷲ امیر مرکزیہ انٹر نیشنل ختم نبوت موومٹ ورلڈ،جبکہ نگرانی مجاہد ختم نبوت مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی کررہے ہیں ۔

خصوصی طور پرسعودی عرب سے مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا عبدالرؤف مکی،مولاناعمر عبدالحفیظ مکی ، مولانا اسعد محمود مکی ، پاکستان سے مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے ، صا حبز ا د ہ زاہد محمود قاسمی ،شیخ الحدیث مولانا زاہدالراشدی،مولانا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،بریلوی مکتب فکر سے مولانا پیر سلطان فیاض الحسن قادری ،مولانا پیر شفاعت رسول قادری ،مولانا شبیر احمد عثمانی،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،اہل حدیث مکتب فکر کے جناب علامہ ناصر مدنی ،جمعیۃ علماء اسلام( س) کے مولانا عبدالر ؤف فاروقی ،جناب طاہر عبد الرزاق ،مولانا فضل الرحیم اشرفی مہتمم جا معہ اشرفیہ لاہور ،مجلس احرارا سلام کے عبداللطیف خالد چیمہ،جمعیۃ اشاعت التوحید والسنۃ کے مولانا عصمت اﷲ بندیالوی ، جمعیۃ علماء اسلام( ف) کے چوہدری شہباز احمد گجر و دیگر جماعتوں کے مرکزی قائدین شامل ہیں ،شیخ الحدیث مولانامفتی محمدطیب ،کراچی سے مولانا مفتی اختر حسین بلوچستان سے مولانامفتی جمال الدین ،راوالپنڈی اسلام آبادسے مولانا سید چراغ الدین شاہ،مولانا رمضان علوی،مولانا عبدالخالق ہزاروی ،قاری فدا احمد صدیقی، صادق آباد،رحیم یار خان،بہاولپور ڈویژن سے مولانا پیر غلام یاسین صدیقی ،مفتی ارشاد احمد ،مولانا ثناء اﷲ فاروقی ،ملتان ڈویژن سے مولانا عطاء الرحما ن حقانی ، صاحبزادہ محمد قا دری ،مولاناصوفی طالب حسین ضیاء ، گوجرانوالہ ڈویژن سے مولاناحافظ گلزار احمد آزاد ،مولانا حافظ محمود الرشید قدوسی ،قا ری محمد یعقوب، لاہور سے مولانا الطاف حسین گو ندل ،قا ری عبدالرحمان ، مولانا مفتی احمد خان،قا ری احمد رفیق ،سر گو دہا سے مولانا قاری احمد علی ندیم ، مولاناپیر عبدالوحید ڈوگر ،قا ری ایوب صدیقی ،قا ری عمر حیات ،قاری محمد عثمان،قاری وقاراحمد عثمانی،آزاد کشمیر سے مولانا عبدالماجد کشمیری، مولانا مقصود کشمیری ،مولانا فاروق کشمیری ،بنوں سے مولانا جنید بخاری ، خو شا ب سے اعجاز احمد شاکری،حافظ مبارک احمد جکھو ،قاضی محمد ممتاز،بھکر سے رانا آفتاب احمد،پشاور سے مولانا پیر الیاس فدا حقانی،ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانا مفتی عبدالواحد قریشی ، حاجی معراج قریشی ،قاری خلیل احمد سراج،پیرمحمد ندیم ، قصور سے مولانا عبداﷲ رشیدی ،مہر محمد ریاض ،مولانا تاج محمود ریحان،اس کے علا وہ مولانامفتی ظہیر احمد ظہیر ، عبدالقیوم عاصم ،مولانا مجیب الرحمان انقلابی ،فیصل آباد ، جھنگ ،ڈی جی خان،کبیر والا ،شورکوٹ خانیوال ،بہاولنگر ، سیالکوٹ ، گجرات ،جہلم ،لودھراں ، نارووال و غیرہ سے بھی قافلے و علماء کرام جماعتی صدور کی قیادت میں شرکت کریں گے ۔

قادیانیوں کو پاکستان کے آئین کے مطابق 7ستمبر 1974کو پاکستان کی اسمبلی نے غیر مسلم اقلیت قرار دیا اور ملک کے قانون کا حصہ بنا دیا جس کی یاد انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ہر سال چناب نگر میں ایک مرکزی اجتماع کر کے مناتی ہے اور امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کر تی ہے ،مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں 7ستمبر کو ہو نے و ا لی 34 ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس میں ا ند ر و ن و بیرون ممالک سے جید حضرات علماء کرام، وکلاء،طلباء،و شیوخ شرکت فرمائیں گے،عاشقان رسول و کارکنان سے اپیل ہے کہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے ختم نبوت کانفرنس میں جوق در جوق شرکت
فرمائیں اور ختم نبوت سے عشق و دوستی کا ثبوت دیں۔
 

Salman Usmani
About the Author: Salman Usmani Read More Articles by Salman Usmani: 182 Articles with 159815 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.