جو عمر ہے وہی تو کردار کروں گی۔۔۔شوبز اداکارائیں جنہیں ڈراموں میں ماں کا کردار کرنے سے کوئی اعتراض نہیں

image
 
ہر عمر کا ایک تقاضا ہوتا ہے۔۔۔کچھ ان تقاضوں کو نبھاتے ہیں اور کچھ اسی خوش فہمی میں وقت گنواتے ہیں کہ ابھی بھی وہ ہیروئن کے کردار میں آسکتے ہیں- اس لئے خود کو ماں بنا کر لوگوں کو اس حقیقت سے آگاہ نہیں کر سکتے کہ اب وہ ہیروئن نہیں آسکتیں۔۔۔شوبز میں کچھ اداکارائیں ایسی ہیں جو کچھ سال پہلے تک انڈسٹری میں ہیروئن ہی آئیں لیکن اب انہیں کسی بھی کردار پر کوئی اعتراض نہیں۔۔۔
 
زینب قیوم
زی کیو ماڈلنگ اور اداکاری کی انڈسٹری کا ایک بہت اہم نام بن چکی ہیں۔۔۔کچھ سال پہلے تک تو زینب کو لوگ کمرشلز، ماڈلنگ کی جان مانا کرتے تھے۔۔۔وہ عمر تھی اور زینب کی پر وقار شخصیت کی۔۔۔لیکن پھر جب ڈراموں میں باقاعدہ قدم رکھا تو زینب کو بڑی بہن یا ماں کے کردار آفر ہوئے۔۔۔اس وقت فیصلہ کرنا تھا کہ کیا دنیا کو یہ بتانا صحیح ہے کہ اب میں ہیروئن نہیں آپاؤں گی۔۔۔لیکن زینب نے ہر کردار کو عمر کی قید سے آزاد کردیا اور صرف کام پر توجہ دی
image
 
سلمیٰ حسن
کچھ سال پہلے تک ایک معصوم سا چہرہ ڈراموں میں ہیروئن یا سائیڈ ہیروئن کے لئے موزوں مانا جاتا تھا لیکن پھر سلمیٰ حسن نے خود کو اس بات کے لئے تیار کیا کہ انہیں اپنی بیٹی کے لئے کام کرنا ہے اور یہ سوچ ان کے اندر سے اس بات کو کہیں گم کر گئی کہ سلمیٰ کو ماں کا کردار بھی کرنا پڑے گا۔۔۔ سلمیٰ نے کبھی کسی کردار کے لئے منع نہیں کیا۔۔۔
image
 
لیلیٰ واسطی
لیلیٰ واسطی نے اس حقیقت کو دل سے قبول کیا کہ وہ بڑی عمر کے اداکار اور اداکاراؤں کی ماں بننے کو تیار ہیں۔۔۔ انہوں نے کبھی اس بات کا اشو نہیں بنایا اور صرف اپنے کردار کو اہمیت دی۔۔۔وہ چاہتیں تو کئی اداکاراؤں کی طرح اپنی عمر کو چھپا کر ایک ایسا نام بنا سکتی تھیں جس میں لوگ ملے جلے ریمارکس دیتے ان کی عمر اور ان کے کردار کو لے کر۔۔۔ اس لیے انہوں نے بہت گریس کے ساتھ اپنی عمر کو اپنایا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: