میری بیوی دھوکے سے میرا مکان بیچنا چاہتی ہے۔۔۔عمر شریف نے اتنا سنگین الزام کیوں لگایا

image
 
شوبز کی دنیا کے بہت بڑے نام عمر شریف کسی تعارف کے محتاج نہیں۔۔۔۔دنیا ان کو مسکراہٹ کی دنیا کا بادشاہ مانتی ہے لیکن وقت سدا ایک سا نہیں رہتا۔۔۔ اب عمر شریف عمر کے جس حصے میں ہیں وہاں بیماریاں بھی زندگی کے ساتھ شامل ہوجاتی ہیں۔۔۔آج کل وہ بھی اپنی تکالیف سے ایک جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ بھولنے کی بیماری میں بھی مبتلا ہو چکے ہیں۔۔۔
 
عمر شریف نے پچھلے کچھ عرصے میں کافی دکھ بھی دیکھے جب ان کی جواں سال بیٹی کا انتقال ہوگیا۔۔۔وہ حیران اور پریشان تو نظر آئے ساتھ ہی ان کی کیفیت لوگوں کے لئے عجیب بھی تھی ۔۔۔کیونکہ وہ بات بات پر کسی اور ہی دنیا میں کھو جاتے تھے۔۔۔
 
ان کی تیسری بیگم زریں غزل نے اس وقت بھی ان کا ساتھ دیا۔۔اور یہ وہی زریں غزل ہیں جو اس وقت عمر شریف کی زندگی میں شامل ہوئیں جب وہ خود بھی اپنے عروج پر تھیں۔۔۔انہوں نے اپنی اس محبت کی خاطر کیرئیر کو چھوڑ دیا۔۔۔ عمر شریف کے نام اپنی ساری خوشیاں لکھ دیں۔۔۔
 
image
 
میڈیا کی زندگی سے خود کو صرف عمر شریف کی حد تک ہی محدود کرلیا۔۔۔یہ سب کچھ بہت سارے لوگوں کے لئے کافی حیران کن تھا۔۔۔۔
 
عمر شریف نے ایک موقع پر اپنا فلیٹ انہیں بینک سے لون لے کر تحفتاً دیا اور پھر آج اس فلیٹ کی قیمت گیارہ کروڑ ہوگئی ہے۔۔۔
 
ذرائع کے مطابق عمر شریف نے سندھ ہائی کورٹ میں اس فلیٹ کے حوالے سے کیس اپنی ہی بیگم پر کردیا۔۔۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی بیگم یہ فلیٹ بیچ کر پیسے لینا چاہتی ہے۔۔۔
 
image
 
ان کی اپیل پر فلیٹ کو بیچنے سے تو روک دیا گیا لیکن یہ قصہ سمجھ سے باہر تھا کہ اتنی محبت کرنے والی بیوی کے خلاف انہوں نے کیوں ایسی سنگین بات کی۔۔۔لیکن بہت قریبی جاننے والوں کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو ڈیمینشیا کی پرابلم بھی ہوگئی تھی جسے بھولنے کا مرض بھی کہا جاتا ہے۔۔۔
 
یہ وقت دونوں میاں بیوی کے لئے آسان نہیں۔۔۔ ایک طرف وہ بیماری سے لڑ رہے ہیں تو دوسری طرف لوگ ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں اڑا رہے ہیں اور پھر ان کی بیگم کے خلاف محاذ الگ کھڑا کردیا ہے۔۔ یہ جانے بوجھے بغیر کہ وہ تو خود اپنی بیگم کے بغیر نہیں رہ سکتے۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: