یہ وزیر تو فرانس میں ریمپ پر واک بھی کرچکے ہیں، سیاست کے میدان میں دھاک بٹھانے والے کچھ سیاست دان جو ماضی میں کسی اور وجہ سے مشہور تھے

image
 
سیاست کو فل ٹائم جاب کہا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے سیاست دان جب سیاست میں آتے ہیں تو اسی کو اپنا کاروبار بنا کر اس کے ذریعے پیسے بنانے شروع کر دیتے ہیں اور اس سے ان کی دولت میں دن دگنی رات چوگنی ترقی ہو جاتی ہے۔ مگر سیاست میں آنے سے قبل وہ کن شعبہ زندگی سے وابستہ تھے یہ تعلق کچھ سیاست دانوں کے لیے باعث فخر اور کچھ کے لیے باعث شرمندگی بھی ہوتا ہے ایسے ہی کچھ سیاست دانوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے
 
فواد چوہدری
فواد چوہدری جو موجودہ حکومت میں وزير اطلاعات کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ایک بااثر شخصیت کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں- پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل ہیں اور انہوں نے 2002 میں عملی سیاست میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ کر قدم رکھا۔ ان کو صرف161 ووٹ ملے اور وہبری طرح ہار گئے ۔ سیاست میں قدم رکھنے سے قبل انہوں نے مختلف ٹی وی چینلز کے لیے بطور اینکر بھی کام کیا 2016 میں نیو چینل پر خبر کے پیچھے فواد چوہدری کے ساتھ بھی بطور اینکر کام کرتے رہے-
 
کنول نعمان
کنول نعمان جو کہ گزشتہ حکومت کے دور میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے خواتین کی سیٹ پر بطور ایم پی اے منتخب ہوئی تھیں ماضی میں سیاست میں آنے سے قبل پاکستان ٹیلی وژن کے بہت سارے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں- اور ان کا شمار نامی گرامی اداکاراؤں میں ہوتا تھا تاہم سیاست میں آنے کے بعد انہوں نے اداکاری کو چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے سیاست کو اپنا لیا-
image
 
فیصل امین گنڈا پور
فیصل امین گنڈا پور جن کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے اور یہ کے پی کے کی کابینہ کا حصہ بھی ہیں یہ الگ بات ہے کہ اب تک ان کے محکمے کا فیصلہ نہیں ہے اور وہ بغیر محکمے کے وزیر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں- مگر ان کے حوالے سے حالیہ دنوں میں یہ انکشاف بھی ہوئے ہیں کہ وہ سیاست میں قدم رکھنے سے قبل شہزاد رائے کے ایک گانے میں بطور اداکار کام کر چکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ فرانس میں اپنی رہائش کے دنوں میں آٹھ سال قبل فیشن شو میں ریمپ پر بطور ماڈل واک بھی کر چکے ہیں- حالیہ دنوں میں علی امین گنڈا پور کے بڑے بھائی فیصل امین گنڈا پور ایک بالکل مختف اور بدلے ہوئے حلیے میں بطور سیاست دان سر گرم عمل ہیں-
 
عبدل القادر پٹیل
عبدالقادر پٹیل جو کہ حالیہ دور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے ممبر قومی اسمبلی ہیں وہ میمن سوسائٹی ہسپتال لیاری میں پیدا ہوئے- ان کے والد کیماڑی ٹاؤن کے چئيرمین کے طور پر بلدیاتی الیکشن میں منتخب ہوئے تھے۔ عبدالقادر پٹیل اپنے والدین کی سب سے بڑی اولاد تھے اور پندرہ سال کی عمر میں انہوں نے عملی زندگی میں ایک ٹائر پنکچر شاپ میں پنکچر لگانے والے کی حیثیت سے کر دیا تھا- اس کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھا اور اردو سائنس کالج سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی جہاں پر انہوں نے پیپلز یوتھ کے صدر کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دیے اور یہی ان کی سیاسی زندگی کے آغاز کا وقت تھا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: