بیٹیوں کے لئے تو ان کا دل سمندر ہے۔۔۔شوبز کی مائیں جو شادی شدہ بیٹیوں کے لئے فوراً حاضر

image
 
ماؤں کے لئے بیٹی کو جیسے تحفہ بنا کر بھیجا گیا ہے۔۔۔ اور بیٹیوں کے دکھ سکھ میں بھی ماؤں کا کردار ہمیشہ سب سے بہترین ہوتا ہے۔۔اپنی بیٹی کے لئے وہ کبھی کسی بھی مقام پر پیچھے نہیں رہتیں۔۔۔پھر چاہے دنیا کچھ بھی کہے۔۔۔ شوبز میں بھی کچھ ایسی مائیں ہیں جو اپنی شادی شدہ بیٹی کی ایک آواز پر دوڑی چلی جاتی ہیں۔۔۔۔
 
اسماء عباس
اسماء عباس ایک ایسی ماں ہیں جنہوں نے کینسر کو شکست دی اور اس وقت جس نے ان کا سب سے زیادہ ساتھ دیا وہ تھی ان کی بیٹی زارا نور عباس۔۔۔اسماء عباس نے ہمیشہ ہر مقام پر اپنی بیٹی کا ساتھ دیا ۔۔۔پھر چاہے وہ بیٹی کی اچھی تعلیم ہو یا پھر اس کا میڈیا میں آنے کی خواہش کا ہونا۔۔۔اسماء عباس نے ہر موقع پر اس کا بھرپور ساتھ دیا۔،۔۔ حال ہی میں زارا نور کی طبعیت کافی ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے ہسپتال میں بھی رہیں اور اسماء عباس نے اس کڑے وقت میں بھی اپنی بیٹی کا بھرپور ساتھ دیا اور بعد میں اپنے پاس ہی لاہور بلوا لیا۔۔۔زارا کو کبھی بھی کسی موقع پر یہ احساس نہیں ہونے دیتیں کہ وہ مشکل میں ہے۔۔۔بلکہ اس کا سائباں بن جاتی ہیں۔۔۔
image
 
صبا فیصل
صبا فیصل کو ﷲ نے ایک ہی بیٹی کی نعمت سے نوازا لیکن ان کا دل اس سے ایسا جوڑا کہ پھر اس میں کسی کے لئے وہ طوفان نہیں بن پاتا جو وہ سعدیہ کے لئے محسوس کرتی ہیں۔۔۔ سعدیہ کی شادی کے فیصلے میں بھی اس کا بھرپور ساتھ دیا اور بعد میں بھی اس کی پریگنینسی اور اس کے بچے کا خیال رکھنے کے لئے بھی ہمیشہ حاضر نظر آئیں۔۔۔صبا فیصل ان ماؤں میں سے ہیں جو بیٹی کی ایک آواز پر اس کے لئے حاضر ہوجاتی ہیں اور کبھی پیچھے نہیں رہتیں۔۔۔ اپنی ہر چیز اس کے نام کر دیتی ہیں اور سعدیہ کا آج بھی اپنے میکہ پر حکم چلتا ہے۔۔۔
image
 
شاہدہ منی
 گلوکارہ شاہدہ منی کی ایک ہی بیٹی ہے اور انہوں نے کم عمر میں ہی اس کی شادی کردی۔۔۔ اپنی بیٹی کو لے کر وہ کافی حساس ہیں اور اپنے داماد کو بھی بہت چاہتی ہیں۔۔۔۔ جہاں بات ہو بیٹی کی تکلیف کی تو شاہدہ منی سارے کام چھوڑ کر اس کے پاس چلی جاتی ہیں اور پھر دنیا کی کوئی طاقت انہیں اس کے پاس جانے سے نہیں روک پاتی۔۔۔ بیٹی کے لئے ان کا دل سمندر جیسا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: