ان کا احترام کوئی نہیں کرتا۔۔۔کیا واقعی میڈیا انڈسٹری نے سینئرز کی عزت کرنا چھوڑ دی ہے

image
 
کہتے ہیں کہ جو اپنے بڑوں کو عزت نہیں دیتا، و ہ بے نصیب ہی رہ جاتا ہے۔۔۔کیا میڈیا انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ بے نصیب ہیں؟۔۔۔کیونکہ اکثر شوٹس اور ایوارڈ شوز میں وہ وہ مناظر نظر آتے ہیں کہ یقین ہوجاتا ہے کہ انڈسٹری میں سینئرز کو بجائے ان کی عزت دینے کے الٹا شرمندہ کیا جاتا ہے۔۔۔کچھ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اکثر آواز اٹھائی ہے سینئرز کے ساتھ احترام سے پیش نا آنے پر۔۔۔
 
 فیروز خان
ایک بہت بڑے ایوارڈ شو میں نامی گرامی فنکاروں نے شرکت کی اور پہلی صف میں سارے موجودہ شوبز ستاروں کو بٹھایا گیا ۔۔۔لیکن وہ تمام سینئر اداکار جنہوں نے ایک عرصہ لگایا اس انڈسٹری کو بنانے میں وہ سب سے پچھلی صف میں بیٹھائے گئے اور انہیں نا تو آگے آنے کی دعوت دی گئی اور نا ہی ان کے لئے کسی نے ایسا سوچا۔۔۔لیکن فیروز خان کو جب ایوارڈ دیا گیا تو انہوں نے وہ ایوارڈ قوی خان کو سیٹ پر بلا کر دے دیا اور اپنے سینئر کو یہ احساس دلایا کہ ان کی ہمارے دلوں میں کیا عزت ہے-
image
 
 علی عباس
 علی عباس پاکستان کے بہت مشہور و معروف فلمساز، اداکار، موسیقار اور گلوکار عنایت حسین بھٹی کے پوتے ہیں۔۔۔انہوں نے ایک جگہ بیٹھ کر اس بات کا اظہار کیا کہ ہمارے ملک میں ایوارڈ شوز محض ایک تماشا ہیں۔۔۔یہاں ان لوگوں کو تو ایوارڈ دیئے ہی نہیں جاتے جو صحیح حقدار ہیں۔۔۔سالوں ہوگئے انہوں نے میرے دادا کو پرائڈ آف پرفارمنس سے نہیں نوازا۔۔۔اگر انہوں نے انہیں ایوارڈ نہیں دیا تو بس پھر تو سارے ایوارڈز صرف مذاق ہیں۔۔۔
image
 
فیصل قریشی
اداکار فیصل قریشی کا بچپن پاکستان ٹیلی ویژن کی چار دیواری میں ہی گزرا کیونکہ ان کی والدہ اداکاری کرتی تھیں اور ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔۔۔فیصل نے چھوٹی عمر سے ہی یہ جان لیا تھا کہ سینئرز کو عزت دینا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ انڈسٹری میں کام کرنا۔۔۔اپنے مارننگ شو میں انہوں نے جب بھی کسی سینئر کو اپنے شو میں بلایا تو ہمیشہ اپنی کرسی پر بٹھایا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: