انہوں نے کراچی کے سول ہاسپٹل میں ہاؤس جاب بھی کی، عمر شریف کا علاج کرنے والے ڈاکٹر طارق شہاب کے بارے میں کچھ خاص باتیں جو آپ نہیں جانتے

image
 
کامیڈی کنگ عمر شریف کی صحت کے حوالے سے خبریں گزشتہ ایک ماہ سے میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں سب سے پہلے ان کی شدید بیماری کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی اس کے بعد ان کی جانب سے ایک اپیل بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے ارباب اقتدار سے اس بات کی اپیل کی کہ ان کو سفری سہولیات فراہم کی جائیں کیوں کہ ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے- اس وجہ سے حکومت ایسے انتظامات کیے کہ وہ علاج کے لیے جلد از جلد امریکہ جا سکیں تاکہ ان کی جان بچائی جا سکے-
 
اس حوالے سے حکومتی ارکان فوری طور پر حرکت میں آئے اور وفاقی حکومت نے یہ کوشش کی کہ عمر شریف کو ویزے کی سہولیات جلد از جلد فراہم کی جا سکیں جب کہ دوسری جانب صوبائی حکومت نے نہ صرف عمر شریف کے سفر کے لیے ائير ایمبولنس کا انتظام کیا بلکہ ان کے علاج کے لیۓ چار کروڑ کی رقم بھی مختص کی-
 
اب ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق جلد از جلد عمر شریف ائیر ایمبولنس کے ذریعے امریکہ کے لیے روانہ ہو جائيں گے۔ عمر شریف دل کے ایک پیچیدہ عارضے میں مبتلا ہیں ان کی ایک بار پہلے بھی اوپن ہارٹ سرجری ہو چکی ہے اس کے علاوہ وہ گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں- اس وجہ سے ان کے علاج کے حوالے سے پیچیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے-
 
ان کے آپریشن کی ذمہ داری معروف اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے قبول کی ہے جو کہ دل کے ایک ماہر ڈاکٹر ہیں اور امریکہ کے ورجینیا ہاسپٹل میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں- ان کا یہ کہنا ہے کہ عمر شریف کے علاج کے لیے اور آپریشن کے لیے جدید ترین طریقہ علاج کا استعمال کیا جائے گا- جس کے لیے ایک پوری ماہر ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے جس وجہ سے ان کا آپریشن امریکہ میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-
 
image
 
ڈاکٹر طارق شہاب کی ابتدائی زندگی
ڈاکٹر طارق شہاب جو کہ امریکہ کے ورجینیا ہاسپٹل میں بطور کارڈیولوجسٹ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں مگر ان کے حوالے سے کم لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے میڈیکل کی تعلیم بھی کراچی کے ڈاؤ میڈیکل کالج سے مکمل کی- اس کے بعد اپنی ہاؤس جاب کی تکمیل انہوں نے کراچی کے سول ہسپتال سے کی-اس کے علاوہ انہوں نے مشی گن کے ہیلتھ سسٹم سے اور یونی ورسٹی آف کینتکی سے فیلو شپ حاصل کی-
 
ڈاکٹر طارق شہاب کی ازدواجی زندگی
ڈاکٹر طارق شہاب جو کہ اس وقت ریما خان کے شوہر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں ان کے حوالے سے ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ ریما خان ان کی پہلی بیوی نہیں ہیں بلکہ ریما خان سے قبل وہ پہلے ہی شادی شدہ تھے اور آٹھ سال کی ازدواجی زندگی کے بعد انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی-
 
ریما خان کے ساتھ ڈاکٹر طارق شہاب کی شادی ایک مکمل طور پر ارینج میرج ہے جو کہ دونوں خاندانوں کی مرضی سے ہوئی تھی اور ان دونوں کی شادی کو اب دس سال ہو چکے ہیں-
 
ڈاکٹر طارق شہاب کا پہلا تحفہ
ڈاکٹر طارق شہاب کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے ریما کو پہلا تحفہ ایک ہیرے کی انگوٹھی دی گئی تھی جس کو ریما نے بہت پسند کیا تھا۔ ان کو ریما کے ہاتھ کا پکا آلو چکن سب سے زيادہ پسند ہے-
 
image
 
پسندیدہ مشروب
ڈاکٹر طارق شہاب کا یہ کہنا ہے کہ وہ چونکہ کراچی سے تعلق رکھتے ہیں تو ان کا پسندیدہ مشروب چائے ہے اور اسی وجہ سے شام کو جب وہ کام سے واپس آتے ہیں تو ریما ان کے لیے چائے کا خاص اہتمام کرتی ہیں- اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریما شروع میں چائے نہیں پیتی تھیں مگر اب ان کے ساتھ کی وجہ سے وہ بھی چائے پینے کی عادی ہو چکی ہیں-
 
ڈاکٹر طارق شہاب نے پاکستان کے کامیڈی کنگ عمر شریف کے علاج کی ذمہ داری قبول کی ہے جو کہ ایک اہم ذمہ داری ہے پوری پاکستان قوم ان کے حوالے سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو کامیابی عطا فرما‎ئے- آمین
YOU MAY ALSO LIKE: