سوالات کیا ہوں گے پہلے بتائیں۔۔۔شوبز کے وہ ستارے جو شو میں آنے سے پہلے سوالات جاننا چاہتے ہیں

image
 
یہ سچ ہے کہ کسی بھی شو میں آنے سے پہلے سوالات کا پتہ ہونا ضروری ہے لیکن کچھ شوبز ستارے تو اس معاملے میں اتنے محتاط ہیں کہ اگر انہیں کانٹینٹ سے آگاہ نہ کیا جائے تو پھر ان کو بلانا مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔
 
ارسلان نصیر
مشہور ڈرامہ چپکے چپکے میں کام کرنے والے ارسلان نصیر سوشل میڈیا پر تو کافی پہلے سے راج کر رہے تھے لیکن اب میڈیا انڈسٹری میں بھی انہوں نے اپنی دھاک بٹھا لی ہے۔۔۔ مگر یہ بھی ایک سچ ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے پیج سے وہ ہر چیز پر تنقید کرتے نظر آئے تو اب جب بھی کوئی ان کا انٹرویو لینا چاہتا ہے تو وہ پہلے سوالات کی ڈیمانڈ کر دیتے ہیں۔۔۔ارسلان نصیر کو ایسے سوالات پسند ہیں جو ان کے کام کے حوالے سے ہوں اور ان میں ذہانت کا عنصر شامل ہو۔۔
image
 
احسن خان
اداکار احسن خان خود بھی میزبان ہیں اور لوگوں سے طرح طرح کے مصالحے والے سوالات کر کے راز نکلواتے ہیں۔۔۔لیکن جیسے ہی کوئی انہیں مہمان بلاتا ہے تو ان کا سب سے پہلا سوال آتا ہے کہ مجھ سے پوچھو گے کیا۔۔۔ احسن کو زیادہ فکر اس بات کی ہوتی ہے کہ انڈسٹری کی گوسپ یا کوئی کونٹروورسی ان کے حوالے سے نا بنائی جائے تاکہ وہ شو کے دوارن پریشان نا ہوں۔۔۔
image
 
عمران عباس
عمران عباس کو انٹرویو سے زیادہ اس بات کا خوف ہوتا ہے کہ انہیں بہت زیادہ مہمانوں کے درمیان نا بلایا جائے۔۔۔ زیادہ سے زیادہ وہ ہوں یا ان کے ساتھ کوئی ایک مہمان۔۔۔وہ ایسے شوز میں جانے سے ہی منع کردیتے ہیں۔۔انہیں شادی کے حوالے سے سوالات بالکل نہیں پسند اور وہ جواب دے تو دیتے ہیں لیکن پہلے ہی سمجھاتے ضرور ہیں کہ اس قسم کے سوال نا کرنا-
image
 
نادیہ خان
 یوں تو نادیہ خان کے شو میں جب جاتے ہیں تو وہ دل کھول کر اپنی مرضی کے سوالات پوچھتی ہیں لیکن جہاں ان کا انٹرویو ہوتا ہے تو وہ کچھ محتاط انداز میں سمجھا دیتی ہیں کہ کس قسم کے سوالات وہ نہیں چاہتیں کہ پوچھے جائیں-
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: