اس سے کیا فرق پڑتا ہے، وہ میرا سب سے اچھا دوست ہے۔۔۔شوبز کی خواتین جن کے سب سے بہترین دوست مرد ہیں

image
 
کہتے ہیں دوستی کسی بھی اونچ نیچ اور چھوٹے بڑے کے فرق سے آزاد ہوتی ہے۔۔۔اس میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ یہ دنیا کی ہر بڑی سے بڑی مشکل سے لڑ جاتی ہے۔۔۔ اور جب یہ دوستی کسی لڑکے اور لڑکی کے درمیان ہو تو معاشرے میں اسے سوالیہ نشان بنایا ضرور جاتا ہے۔۔۔پھر چاہے یہ دوستی صرف دوستی ہی ہو لیکن اس پر انگلیاں ضرور اٹھتی ہیں۔۔۔ شوبز میں بھی ایسی کچھ خواتین ہیں جن کے سب سے بہترین دوست مرد ہی ہیں۔۔۔
 
ہاجرہ یامین اور علی عباس
ہاجرہ یامین انڈسٹری کی ان لڑکیوں میں سے ہیں جنہوں نے میڈیا میں آنے کے لئے اپنے گھر والوں سے مخالفت مول لی اور ایک شہر سے دوسرے شہر تنہا آگئیں۔۔۔ہاجرہ کی سوچ میں فیمینزم کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔۔۔اور وہ اکثر عورت مارچ میں بھی نظر آتی ہیں۔۔۔وہ دل کی بہت صاف اور ایک پڑھی لکھی خاتون ہیں۔۔۔ ان کی دوستی علی عباس سے چار سال پہلے ایک ڈرامہ کی شوٹ پر ہوئی اور اب ان کا علی کے علاوہ کوئی بہترین دوست نہیں۔۔۔لوگوں نے اس دوستی کو غلط رنگ دینے کی کوشش بھی کی لیکن سچ تو یہ ہے کہ ہاجرہ اور علی کی دوستی علی کی بیوی اور باقی گھر والوں سے چھپی نہیں۔۔۔ بلکہ علی عباس کی بیوی ہمنا کے ساتھ بھی اتنی ہی قریب ہیں۔۔۔
image
 
گوہر رشید اور کبریٰ
انڈسٹری میں دو نام ایسے بھی ہیں جن کی شادیاں تو نہیں ہوئیں لیکن وہ ابھی اس بارے میں سوچتے بھی نہیں۔۔۔ گوہر رشید اور کبریٰ دونوں ہی انڈسٹری میں اپنی اچھی عادات کی وجہ سے کافی پسند کئے جاتے ہیں۔۔۔دونوں میں بہت زیادہ دوستی ہے اور وہ اکثر ایک دوسرے سے اپنی ہر خوشی اور اپنا ہر غم شیئر کرتے ہیں۔۔۔کبریٰ کی بہت ساری عادات بچوں کی طرح ہیں اور گوہر اچھی طرح جانتے ہیں انہیں کیسے اس مشکل سے نکالنا ہوتا ہے۔۔۔ لوگ کچھ بھی کہیں لیکن یہ دوستی بہت بہترین ہے۔۔۔
image
 
عمران عباس اور صنم جنگ
اداکار عمران عباس اور صنم جنگ کی دوستی بھی سالوں پرانی ہے۔۔۔ان دونوں نے کافی کام ساتھ بھی کیا اور آج بھی ان کا تعلق اتنا ہی احترام اور محبت سے بھرا ہے۔۔۔ایک دوسرے سے ہر مشکل میں مشورہ ضرور کرتے ہیں۔۔۔دونوں کے درمیان نا صرف گہری دوستی ہے بلکہ ایک دوسرے کی فیملیز سے بھی اچھی بات ہے۔۔۔لوگوں نے بیچ میں ان کے لئے بھی بات کی جس پر انہیں بہت ہنسی آئی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: