ہمیں ساتھ رہنا چاہئے۔۔۔شوبز کی جوڑیاں جو لڑائی کے باوجود اب ساتھ ہیں

image
 
 لڑائیاں کس رشتے میں نہیں ہوتیں لیکن ایک رشتہ ایسا ہے جس میں اگر لڑائی ہو تو ڈر یہ رہتا ہے کہ کہیں ٹوٹ نا جائے ،کیونکہ اس کا دوبارہ جڑنا ناممکن ہوجاتا ہے۔۔ وہ رشتہ ہے میاں بیوی کا۔۔۔ شوبز میں ایسی کئی جوڑیاں ہیں جن کے درمیان لڑائیں اکثر ہوتی ہیں لیکن وہ پھر سے ایک ہوجاتے ہیں اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ ان کے درمیان کبھی کوئی مسئلہ ہوا بھی تھا۔۔۔چاہے وہ مسئلہ اس نہج کا ہو جہاں سب کچھ ختم ہونے والا ہو۔۔۔
 
یاسر نواز اور ندا یاسر
 یوں تو یاسر نواز اور ندا دونوں کی جوڑی میں بہت پیار اور محبت نظر آتی ہے لیکن در حقیقت ہر میاں بیوی کی طرح یہاں بھی بہت سارے اختلافات اپنی جگہ پر قائم ہیں۔۔۔ندا یاسر نے بارہا اپنے شوز میں ان لڑائیوں کا تذکرہ بھی کیا۔۔۔درمیان میں ایک دور ایسا آیا تھا جب یاسر نواز کے شوبز میں ہونے والی دوستیوں سے بات خراب ہوئی ۔۔۔یہ بات کچھ اس درجہ خراب ہوئی کہ نوبت رشتہ ختم ہونے تک بھی آئی۔۔۔ ندا نے بہت قریبی شوبز ساتھیوں کو یاسر نواز کے ساتھ دیکھا اور برا بھی مانا۔۔۔ لیکن اب نوبت یہ ہے کہ ندا بہت ساری باتوں کو کڑوا گھونٹ سمجھ کر پی جاتی ہیں اور یاسر نواز بھی ان سب باتوں کے باوجود اپنے رشتے کو ہمیشہ بچاتے ہیں اور دونوں کی محبت اپنی جگہ قائم ہے۔۔۔
image
 
عامر لیاقت حسین اور طوبیٰ عامر
اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی زندگی سے بہت کڑوی یادیں جڑی ہیں۔۔۔ ان کی پہلی شادی دو جوان بچوں کے بعد ختم ہوئی اور انہوں نے ایک انتہائی کم عمر لڑکی طوبیٰ عامر سے شادی کی جو بعد میں شوبز کا حصہ بھی بنیں۔۔۔ان کے درمیان لڑائیاں منظر عام پر بھی آئیں اور یوں لگتا تھا کہ اب یہ ڈور ٹوٹنے والی ہے لیکن ہر بار عامر لیاقت رو پیٹ کر اس معاملے کو سلجھانے کی نہج پر آہی جاتے۔۔۔ طوبیٰ نے بھی بہت صبر سے اس رشتے کو نبھانے کی کوشش کی ہے اور کر رہی ہیں۔۔۔
image
 
فیروز خان اور ان کی اہلیہ
 فیروز خان کے لئے درمیان میں یہ خبریں اچھلنے لگیں کہ ان کا اور ان کی بیوی کا تعلق ختم ہوگیا ہے۔۔۔یہ حقیقت ہے کہ لڑائیاں اپنی جگہ تھیں لیکن انہوں نے اس سب کو ختم کر کے اپنے بچے کے لئے زندگی کو ایک بار پھر جوڑ لیا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: