پٹرول پانچ روپے مہنگا مگر وزير اعظم عمران خان کے اکاؤنٹ سے ان کی بیگم کی تصویر شئیر کر دی گئی، سوشل میڈيا صارفین کے کمنٹس نے آسمان سر پر اٹھا لیا

image
 
ریاست ہوگی ماں کے جیسی ، فلاحی مملکت کا جو خواب اپنی 22 سالہ جدوجہد میں وزیر اعظم عمران خان صاحب نے عوام کو دکھایا تھا اس کی تکمیل کا وقت جب آیا تو عوام کی ان سے امیدیں بہت بڑھ چکی تھیں
 
تبدیلی کی دعویدار حکومت سے عوام راتوں رات کسی معجزے کی امید لگائے بیٹھے تھے اور ان کو لگتا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جکومت کے آنے کے بعد سب ٹھیک ہو جائے گا پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنا شروع ہو جائيں گی ۔ ہر فرد کو روزگار ملے گا مہنگائی کم ہو جائے گی وغیرہ وغیرہ مگر تین سال گزرنے کے باوجود اب تک تبدیلی کا دعویٰ اور اس کے اثرات غریب عوام تک نہیں پہنچ سکے۔
 
گزشتہ رات بارہ بجے سے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا۔ جب عوام نے اس اچانک پڑنے والی افتاد کے بارے میں جاننے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا آفیشل فیس بک پیچ دیکھا تو وہاں پر ان کی بیگم بشریٰ بی بی کی سیاہ برقع میں تصویر جلوہ افروز نظر آئی جس نے پانچ روپے پٹرول میں اضافے کی تکلیف کو مزید بڑھا دیا-
 
ایک عام انسان اگر اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے اپنی فیملی اور اپنی تصاویر شئير کرتا ہے تو یہ ایک سمجھ میں آنے والی بات ہے مگر ایک وزير اعظم کے اکاؤنٹ سے ان کی بیگم کی تصویر کا شئير ہونا جس پر کسی قسم کا کوئی کیپشن بھی نہ ہو حیرت کی بات ہے- اسی وجہ سے فیس بک صارفین یہ سوال اٹھانے پر مجبور ہو گئے کہ یہ تصویر کیوں شئير کی گئی ہے-
 
image
 
جب کہ کچھ افراد نے بشریٰ بی بی کی خوبصورتی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتنی ہی خوبصورت ہیں جتنا کہ نیا پاکستان خوبصورت ہے- ماشا اللہ جہاں نہ تو مہنگائی ہے نہ ہی غربت اور نہ ہی کسی قسم کا ظلم اور زيادتی ہے۔ خان صاحب مہنگائی میں اس وقت تک اضافہ کرتے رہیں جب تک کہ عوام بھوک سے مر نہ جائے-
 
image
 
کچھ لوگوں نے تو وزیر اعظم پر تنقید کرنے میں ہر حد پار کر دی اور ان کا یہ کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں صرف ایک ہی شعبہ بہترین کام کر رہا ہے اور وہ شعبہ خان صاحب کے فوٹو گرافر کا ہے جو اتنی بہترین تصاویر لے رہے ہیں-
 
image
 
جب کہ کچھ افراد نے مہنگائی کے اثرات کو روکنے کے لیے بشریٰ بی بی کی تصویر شئير کرنے کی اپنے طور پر ایک وجہ بھی بیان کر دی-
 
image
 
جب کہ کچھ باشعور لوگوں نے بہت مہذبانہ انداز میں خان صاحب سے یہ سوال بھی کر لیا کہ اس وقت ان کے آفیشل اکاونٹ سے ان کی بیوی کی تصویر کے بجائے ان کی حکومت کی کارکردگی کو شئير کرنے کا وقت ہے-
 
یہ تمام کمنٹ جو اس پوسٹ پر کیے گئے یہ ان کی صرف ایک جھلک ہے اور صرف وہ کمنٹ ہیں جو کہ شائع کیے جا سکتے تھے اس کے علاوہ ہزارہا کمنٹ ایسے ہیں جو مہنگائی کی پسی عوام کے ردعمل کو ظاہر کر رہے ہیں امید ہے کہ عمران خان صاحب لوگوں کے ان کمنٹس پر غور کریں گے-
 
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کی یہ تصویر پنجاب ہیلتھ اینڈ مینٹل انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے مو‍قع پر لی گئی ہے جس میں انہوں نے نہ صرف ادارے کا جائزہ لیا بلکہ اس کے سر براہ کو بھی جلد از جلد ادارے کی حالت بہتر بنانے کا ٹائم فریم بنانے کا بھی حکم دیا-
YOU MAY ALSO LIKE: