ان کی تو ساری عمر ہی اداکاری کرتے ہوئے گزر گئی، کچھ ایسے اداکار جن کے بال دھوپ میں نہیں بلکہ اداکاری کرتے ہوئے سفید ہوئے

image
 
شوبز کی دنیا چمک دمک سے بھرپور ہوتی ہے جس میں ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ جوان اور خوبصورت نظر آئے مگر وقت وہ بے رحم شکاری ہے جو کہ کسی کو نہیں چھوڑتا ہے- یہی وجہ ہے کہ شوبز کے آغاز میں جوان اور کم عمر نظر آنے والے اداکاروں پر جب عمر نے اپنے اثرات ڈالے تو ان کے بالوں میں سفیدی اتر آئی مگر چونکہ انہوں نے بال دھوپ میں سفید نہیں کیے تھے- اس وجہ سے انہوں نے اس بزرگی کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اس سفیدی نے ان کے گریس میں اضافہ ہی کیا-
 
عدنان صدیقی
عدنان صدیقی کو مردوں کے فیشن کا آئکون قرار دیا جائے تو یہ کچھ غلط نہ ہوگا۔ فاطمہ ثریا بجیا جو کہ اپنے ہر ڈرامے میں نئے چہرے متعارف کرواتی تھیں۔ عدنان صدیقی بھی ان ہی کی دریافت ہیں جن کو انہوں نے ڈرامہ عروسہ میں متعارف کروایا تھا- معصوم اور اسمارٹ سے عدنان صدیقی نے اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ہر روز ان کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہوتا گیا یہاں تک کہ ان کے بالوں میں سفیدی اتر آئی۔ معصوم اور چلبلے سے ہیرو کے کردار میں سامنے آنے والے عدنان صدیقی نے ڈرامے میرے پاس تم ہو کہ تجربہ کار شہوار کی جگہ لے لی ہے-
image
 
شہناز شیخ
ڈرامہ تنہائیاں سے شہرت کے عروج کو چھونے والی شہناز شیخ کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اگرچہ بہت عروج پر شوبز چھوڑ دی مگر ان کی یاد اب بھی لوگوں کے دل سے محو نہیں ہو سکی اور اب بھی لوگ ان کو تنہائياں کی زارا کے نام سے یاد رکھتے ہیں- وقت کے سبب ہونے والے سفید بالوں کو انہوں نے رنگنے کی کوشش نہیں کی اور مرینہ خان سے قریبی تعلقات کے سبب جب کبھی شوبز کے لوگوں کی تقریبات میں نظر آتی ہیں تو دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ان بالوں کی سفیدی کو عمر کے تجربات کی طرح بہت فخر سے قبول کیا ہے-
image
 
 مرینہ خان
معروف ڈائيریکٹر مرینہ خان جو حالیہ دنوں میں ڈرامہ پردیس کی کامیابی کی مبارکبادیں وصول کرنے میں مشہور ہیں ان کی شوبز میں آمد راشد منہاس شہید کے ڈرامے کے ایک مختصر کردار سے ہوئی- جس کے بعد مرینہ خان اور شہزاد خلیل کی پسندیدہ ترین ہیروئين بن جانے کے سبب پہلے تنہائياں اور اس کے بعد دھوپ کنارے میں نظر آئیں- عام ہیروئين کے برعکس مرینہ خان چھوٹے بالوں کے ساتھ جب اسکرین پر نظر آئیں تو ان کا انداز اتنا مقبول ہوا کہ اس زمانے میں لڑکیوں نے ان جیسے بال کٹوانے شروع کر دیے -جدید فیشن کی عکاس مرینہ خان کے بالوں کا جب بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ معاملہ پیش آیا تو انہوں نے ان بالوں کو لمبا تو کر دیا مگر ان کی سفیدی کو کسی سے چھپانے کی کوشش نہیں کی اور فخر کے ساتھ اس سفیدی کو قبول کیا-
image
 
عمیر رانا
عمیر رانا بنیادی طور پر اسٹیج کے اداکار ہیں اور انہوں نے اپنی ایک تھیٹر کمپنی بھی بنائی اور اداکاری کے شعبے سے کافی عرصے سے منسلک رہے ہیں۔ مگر ان کو ٹی وی پر بریک 2014 میں ملا جس کے بعد ان کے بہت سارے ڈرامے مقبولیت بڑھاتے رہے- ڈرامہ او رنگریزہ ، سنگ مرمر ، اس پیار کے صدقے اور حالیہ دنوں میں ہم کہاں کے سچے تھے میں ادکارانہ صلاحیتوں سے خود کو منانے والے عمیر رانا نے بھی شوبز کے شعبے میں ہی کام کرتے ہوئے اپنے سیاہ بال سفید کر لیے ہیں جن کو وہ اکثر سفید ہی رکھنا پسند کرتے ہیں-
image
 
گل رعنا
اداکارہ گل رعنا ٹی وی پر اکثر ایک بد مزاج ساس کے روپ میں سازشیں کرتے ہوئے نظر آتی ہیں ۔ اپنے اکلوتے بیٹے عاصم اظہر کی کامیابیوں پر فخر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے نام پر ایسے بہت سارے ڈرامے ہیں جن میں انہوں نے یادگار پرفارمنس دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے- شوہر سے طلاق کے بعد بیٹے کی پرورش کرنے اور اس کو کسی مقام تک پہنچانے میں گل رعنا سے حقیقی معنوں میں بہت محنت کی ہے جس کا ثبوت ان کے سر پر موجود بالوں کا سفید ہونا بھی ہے اور جس کو انہوں نے بغیر کسی شرمندگی کے قبول کیا ہے -
image
YOU MAY ALSO LIKE: