زندگی میں خوشیوں نے قدم رکھے۔۔۔اداکارہ سکینا کی منگنی

image
 
ڈرامہ ’’وفا بے مول‘‘ میں نازی کا منفی کردار کرنے والی سکینا نے اس سے پہلے بھی کئی ڈراموں میں کام کیا ہے اور لوگوں میں مقبول بھی ہیں۔۔۔ سکینا کی زندگی میں بہت ساری مشکلات نے قدم رکھا۔۔۔ انہوں نے بہت تکلیف دہ بچپن دیکھا جہاں ان کی ماں نے ایک گھر کے حالات کی وجہ سے اپنے بچوں کو تنہا پالنے کا فیصلہ کیا اور ان کے والد نے پلٹ کر ان کی خبر تک نا لی۔۔
 
اپنی ماں کو بچپن سے ہی سختیاں جھیلتے دیکھا اور ایسی کئی عیدیں آئیں جب سکینا نے اپنے کزنز کے استعمال شدہ کپڑے بھی پہنے۔۔۔ لیکن وہ اس پر شرمندہ نہیں بلکہ انہیں فخر ہے کہ ان کی ماں نے بھی کبھی کوئی شکوہ نہیں کیا اور آج وہ اس مقام پر ہیں جہاں وہ با آسانی اپنی ماں اور بھائی کو سنبھال سکتی ہیں۔۔۔
 
 
اب ان کی زندگی میں ایک بڑی خوشی نے قدم رکھا جب انہوں نے اپنی بات پکی کی تصویر عوام سے شیئر کی۔۔۔ایسی لڑکیاں جو اپنے بل پر اپنا مقام بناتی ہیں اور سخت بچپن دیکھتی ہیں ان کی زندگی کی چھوٹی سے چھوٹی خوشی بھی بہت معنی رکھتی ہے ۔۔۔اس لئے سلیبریٹیز انہیں بہت مبارکباد بھی دے رہے ہیں اور ان کے لئے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔۔
 
سکینا کی بات پکی کی تقریب میں خاندان کے ہی کچھ قریبی لوگوں نے شرکت کی اور یہ ایونٹ میڈیا انڈسٹری کے لئے نہیں تھا۔۔۔وہ کاسنی رنگ میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور ان کے اور ان کے دولہا کے چہرے کی خوشی بتا رہی تھی کہ یہ جوڑی ہے کمال کی۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: