سب سے بہترین وقت میرا یہی ہوتا ہے۔۔۔شوبز ابو جن کو بچوں کے ساتھ کھیلنے میں مزہ آتا ہے

image
 
اولاد تو ماں باپ کے چہرے کی مسکراہٹ ہوتی ہے جو پل بھر میں دن بھر کی ساری تھکان دور کر کے ایک دم نیا کردیتی ہے۔۔۔ شوبز کی دنیا میں کہاں وقت ملتا ہے کہ اپنے لئے کچھ کر سکیں۔۔ لیکن جہاں تھوڑا سا بھی وقت ملے تو بہت سارے شوبز کے ابو ایسے ہیں جو پہلی فرصت میں اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے بھاگتے ہیں۔۔۔۔
 
فیصل قریشی
 وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے اور اب فیصل قریشی کے ننھے فرمان بھی بڑے ہو رہے ہیں اور باقاعدہ ابا کے ساتھ نا صرف کھیلتے ہیں بلکہ کشتی بھی لڑتے ہیں اور ان کو غصہ بھی دکھاتے ہیں۔۔۔ فیصل قریشی کو دن بھر کی تھکن دور کرنے کے لئے صرف ایک یہی دوا کافی ہوتی ہے کہ ننھے فرمان ان کے ساتھ باقاعدہ لڑائی کریں اور کھیلیں۔۔۔ اس کھیل کو آیت بھی خاصا انجوائے کرتی ہیں اور یہ ایک ایسا فیملی ٹائم ہوتا ہے جس کی کوئی قیمت نہیں۔۔۔
image
 
علی عباس
 اداکار علی عباس نے کچھ دن پہلے ایک جگہ بتایا کہ کوئی مجھ سے پوچھے کہ کیا قیمت ہوتی ہے اپنے بچوں کے ساتھ گزارے گئے وقت کی تو میں بیان نہیں کر سکتا۔۔۔ میں شوٹ کے دوران بھی ان کی ویڈیو کال اٹھا لیتا ہوں کیونکہ بچوں کو میں ناراض نہیں کر سکتا۔۔۔ بیٹی تو اب سمجھدار ہوگئی ہے لیکن بیٹا ابھی تھوڑا غصہ کرتا ہے اور اسے میرے ساتھ کھیلنا بہت پسند ہے ۔۔۔اگر نا کھیلوں تو اسے منانا پڑتا ہے۔۔۔
image
 
شاہد خان آفریدی
 کرکٹ اسٹار شاہد خان آفریدی اپنی پانچوں بیٹیوں پر جان چھڑکتے ہیں لیکن جب بچہ چھوٹا ہوتا ہے تو اس کے ساتھ باقاعدہ آپ کھیل سکتے ہیں۔۔۔ شاہد خان آفریدی اپنی چھوٹی بیٹیوں کے ساتھ باقاعدہ مستی بھی کرتے ہیں اور کھیلتے بھی ہیں۔۔۔ ان کی بیٹیاں ان سے مزے مزے کی باتیں کرتی ہیں جن کا کوئی مول نہیں۔۔۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے لئے سب سے زیادہ مزیدار وقت ہی بیٹیوں کے ساتھ ہوتا ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: