آپ کیا پہلے سے رشتہ دار تھے۔۔۔شوبز ستاروں کے لائف پارٹنر غیر ہیں مگر شکلیں ملتی ہیں

image
 
کہتے ہیں ایک جیسی شکل کے سات انسان ہیں۔۔۔کبھی کسی سے آپ کی ملاقات ہو پائے گی اور کبھی کسی سے نہیں۔۔۔سنی سنائی باتیں ہیں لیکن اکثر انتہائی ملتی جلتی شکلیں کہیں نا کہیں ٹکرا ہی جاتی ہیں۔۔۔سب سے مزیدار بات تو جب ہوتی ہے جب میاں اور بیوی کا آپس میں دور دور تک کوئی رشتہ داری کا تعلق نا ہو لیکن شکلیں ایک جیسی لگتی ہوں۔۔۔ شوبز میں بھی ایسے کچھ نام ہیں جن کی شکلیں ملتی ہیں۔۔۔
 
یاسرہ رضوی اور ان کے شوہر
اداکارہ یاسرہ رضوی کے شوہر اور ان کی عمر میں قریب دس برس کا فرق ہے اور وہ اپنے شوہر سے عمر میں بڑی ہیں۔۔۔لیکن یہ جوڑی بہترین اور مثالی ہے اور ان کی زندگی میں ایک ننھے مہمان کا اضافہ بھی ہوچکا ہے۔۔۔لیکن جب غور سے دونوں میاں بیوی کے نقوش کو دیکھیں اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی شاید کہیں کوئی دور کی رشتہ داری ضرور ہو۔۔۔ کیونکہ بڑی بڑی آنکھیں اور فیس کا کٹ ایک جیسا ہی ہے۔۔۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ ایسا نہیں ہے اور وہ دونوں رشتہ دار نہیں لیکن ملنا ملانا ضرور تھا۔۔۔
image
 
حمزہ عباسی اور نیمل خاور
 ْحمزہ عباسی کی اور ان کی بیگم کی شباہت کو تو دنیا نے مانا۔۔۔ ایسا لگتا ہی نہیں کہ یہ دو الگ گھرانے ہیں جن کی کوئی رشتہ داری نہیں۔۔۔ صرف جان پہچان اور اچھے تعلقات ہیں۔۔۔نیمل خاور کا رنگ روپ تو خیر ہے ہی حمزہ جیسا ، لیکن ان کے نقوش میں بھی کافی مماثلت ہے ارو جب دونوں ساتھ کھڑے ہوں تو ایک جیسی ہی شکلوں کے لگتے ہیں۔۔۔ حد تو یہ ہے کہ ان کے بچے کو کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ کس کے جیسا ہے۔۔۔سب یہی کہتے ہیں ماں باپ دونوں کے جیسا ہے۔
image
 
ایمن خان اور منیب بٹ
کہتے ہیں جب دو لوگوں کو ایک ہونا ہوتا ہے تو ایک کے بعد ایک کڑیاں جڑنی شروع ہو جاتی ہیں۔۔۔ ایمن اور منیب کی جوڑی بھی انہیں میں سے ایک ہے۔۔۔ دونوں نے ساتھ کام کیا اور ایمن تلاش کرتی رہی منیب کی لڑکیاں اور ایک دن خود ہی ان کی ہوگئیں۔۔۔ پتہ چلا کہ دونوں کے گھر بھی زیادہ دور نہیں۔۔۔پھر پتہ چلا کہ ان کے ابو بھی ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔۔۔ اور حد تو یہ ہے کہ شکلیں بھی ملتی ہیں۔۔۔ کچھ لوگ مذاق میں کہتے ہیں کہ ایمن اور منال کا اگر کوئی جڑواں بھائی پیدا ہوتا تو اس کی شکل منیب جیسی ہوتیْ۔۔۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ شاید یہ محبت کا رنگ ہے جو ایک دوسرے پر نظر آتا ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: