لاڈوں میں پالا ہے لیکن دور بھیجنا ہی ہوگا۔۔۔ شبیر جان اور فریدہ شبیر کا بیٹے کے لئے اہم فیصلہ

image
 
ماں باپ اپنی اولاد کو جس محبت اور پیار کے ساتھ پالتے ہیں، اگر اس کا ایک فیصد بھی اندازہ اولاد کو ہوجائے تو وہ کبھی اپنے ماں باپ کو تکلیف نا دے۔۔۔والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خود چاہے روکھی سوکھی کھائیں لیکن ان کے بچے بہترین پہنیں، بہترین کھائیں، بہترین زندگی گزاریں۔۔۔کچھ ایسا ہی فیصلہ لیا شبیر جان اور فریدہ شبیر نے اپنے لاڈلے بیٹے اردل کے لئے۔۔۔
 
فریدہ شبیر نے کچھ عرصہ پہلے ایک شو میں بتایا بھی تھا کہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو اعلیٰ تعلیم کے لئے ملک سے باہر پڑھنے کے لئے بھیجیں اور ایسی ان کے بیٹے کی خواہش ہے۔۔۔ تو جناب وقت آگیا ہے خوابوں کے اس سفر کو منزل تک پہنچانے کا۔۔۔اردل کو امریکہ کے کالج میں وکالت پڑھانے کے لئے بھیجا جائے گا اور امریکہ اس لئے کیونکہ شکاگو میں خالہ بھی رہتی ہیں اور اردل کے لئے اپنی خالہ کے پاس رہنا ایک بہترین فیصلہ ہوگا۔۔۔
 
image
 
فریدہ شبیر اور شبیر جان کے لئے اردل بہت قیمتی کچھ اس لئے بھی ہے کیونکہ فریدہ شبیر کے پاس یہ دولت سالوں سے نہیں تھی اور اردل ان کی زندگی میں بہار کا تازہ جھونکا بن کر آیا ۔۔۔اس کے بعد یشمیرہ بھی آئیں لیکن پہلی اولاد کی ٹھنڈک ماں کبھی نہیں بھولتی۔۔۔
 
فریدہ شبیر کا دل تو بہت اداس ہے یہ سوچ کر کہ ان کا شہزادہ اتنے دن سے دور رہے گا اور وہ اس کے بغیر یہاں پر زندگی گزار رہی ہوں گی۔۔۔ لیکن پھر بچوں کی خواہش اور ان کے روشن مستقبل کی آس یہ تمام اداسی مٹا ہی دے گا۔۔۔
 
image
 
دونوں میاں بیوی اس ہفتے اپنے لاڈلے کو چھوڑنے کے لئے جائیں گے تاکہ وہاں کچھ دن رہ کر اسے سیٹ کرکے اور پھر واپس آئیں۔۔۔دعا ہے کہ شبیر جان اور ان کی بیگم فریدہ شبیر کو اپنے بچوں پر کی گئی محنت کا صلہ بھی اتنا ہی خوبصورت ملے۔
YOU MAY ALSO LIKE: