یہ پینتیس کلو ورنہ کبھی کم نہیں ہوتے۔۔۔کیٹو ڈائٹ سے وزن کم کرنے والے شوبز ستارے

image
 
بڑھتے وزن سے پریشان صرف شوبز ستارے ہی نہیں بلکہ ایک عام آدمی بھی ہوتا ہے لیکن فرق صرف یہ ہے کہ وہ باقاعدگی سے کسی ایک ڈائٹ پر قائم نہیں رہ پاتا لیکن شوبز ستارے کوئی بھی ڈائٹ آزمانے کے قائل ہوتے ہیں۔۔۔کچھ ایسی زبردست ٹرانسفارمینشنز ہیں جنہوں نے کبھی کبھار چپکے سے اپنا راز بتا ہی دیا کہ وہ خود کو پتلا کرنے کے لئے کیا کر رہے تھے۔۔۔۔
 
احمد علی بٹ
اداکار احمد علی بٹ کو اچانک ہی احساس ہوا کہ یہ جو وزن بڑھنے کی وجہ سے ان کو اس عمر میں ہیرو کی جگہ صرف ہیرو کے بھائی یا چچا کا کردار مل رہا ہے، وہ اس کے لئے تو نہیں بنے۔۔۔ انہیں اپنی صلاحیتوں کا دشمن اپنا وزن محسوس ہونے لگا اور پھر انہوں نے اپنے نفس سے جنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔یوں تو وہ اکثر بتاتے ہیں کہ ان کی بیگم فاطمہ ان کی ڈائٹ کا کتنا خیال رکھتی تھیں لیکن ساتھ ہی ایک راز یہ بھی پتہ چلا ہے کہ انہوں نے بھی کچھ عرصہ زندگی میں کیٹو ڈائٹ کو شامل کیا۔۔۔ تاکہ ٹرانسفارمیشن میں تیزی لا سکیں۔۔۔قریب پینتیس کلو کاٹنے میں کیٹو کا بھی ہاتھ ہے
image
 
سعدیہ امام
 اداکارہ سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد جب واپس انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو اکثر لوگ ان کے بڑھتے وزن کو دیکھ کر چونک گئے۔۔۔ خود سعدیہ نے بھی اپنی اس حالت کو دیکھ کر یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے لئے کچھ کریں گی۔۔۔انہوں نے اپنے وزن سے کچھ اس طرح لڑائی کی کہ ایک عرصہ تک مختلف قسم کی ڈائٹ کیں جن میں سے ایک کیٹو ڈائٹ بھی ہے۔۔۔ ان کا کیٹو کا کھانا گھر پر آتا تھا اور وہ اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں کھاتی تھیں۔۔۔ساتھ ہی ایکسرسائز بھی کرتی تھیں۔
image
 
فیصل قریشی
 فیصل قریشی تو ان ستاروں میں سے ہیں جو آسمان پر چمکنے کے لئے خود پر ہر لمحہ محنت کرتے ہیں۔۔۔ ایسا ہی ہوا جب فیصل نے خود کو کم کرنے کے لئے مختلف ڈائٹ کیں تو ان میں سے ایک کیٹو بھی تھی۔۔۔ یہ اور بات ہے کہ کیٹو نے فیصل قریشی کی زندگی پر کچھ اچھا اثر نہیں ڈالا تھا اور انہیں اس کا بہت عرصہ تک کا استعمال پریشانی میں ہی ڈال گیا تھا۔۔۔
image
 
صنم جنگ
اداکارہ صنم جنگ نے ایک زمانے میں وزن کو لے کر لوگوں کی بہت باتیں سنیں، ان کے شوہر اور قریبی دوستوں نے انہیں بہت ہمت دلائی ارو جب انہوں نے وزن کم کیا تو مختلف ڈائٹ اور ایکسرسائز کو ملا کر ساتھ رکھا۔۔۔ ایک ڈائٹ جو انہوں نے کچھ عرصہ رکھی وہ تھی کیٹو ڈائٹ اور اس سے ان کا وزن خاصا کم ہوا تھا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: