تیرے چہرے سے نظر نہیں ہٹتی۔۔۔شوبز ستارے جن پر لڑکیاں فدا ہیں لیکن وہ اپنی بیگم پر جان نچھاور کرتے ہیں

image
 
کہتے ہیں شادی ایک ایسا بندھن ہے جو دو لوگوں کو ہمیشہ کے لئے ایک دوسرے کے دل سے جوڑ دیتی ہے لیکن کچھ مرد حضرات شادی کے بعد ہی دوسری خواتین پر نظر ڈال لیتے ہیں۔۔۔جبکہ کچھ شوہر ایسے ہوتے ہیں جن کی اپنی بیگم سے نظر ہی نہیں ہٹتی چاہے شادی کو کئی سال بھی ہوجائیں۔۔۔ شوبز میں کچھ ایسے ہی جان لٹاتے شوہر موجود ہیں
 
 عاطف اسلم
گلوکار اور اداکار عاطف اسلم کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کی آواز میں جذبات اور روحانیت کا اضافہ انہیں اور شہرت دلوا رہا ہے۔۔۔ لیکن ایسا شخص جس پر ساری لڑکیاں فدا ہیں وہ اپنی بیگم کے عشق میں بری طرح گرفتار ہیں۔۔۔ عاطف اسلم کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ عاطف اپنی بیگم کے معاملے میں بہت زیادہ حساس ہے اور وہ اپنی فیملی کو اپنی زندگی مانتا ہے خاص طور پر اپنی بیگم کو۔۔۔ جب بھی کوئی فیملی ایونٹ کی تقریب کی ویڈیو سامنے آئی تو عاطف اسلم کو بیگم کے حسن میں ہی گرفتار دیکھا گیا ۔۔۔کبھی وہ دیکھے جا رہے ہیں یا کبھی ان کی زلفیں سنوار رہے ہیں اور بیگم بھی جانتی ہیں کہ یہ عشق ہے اور اس کی کوئی حد نہیں۔
image
 
دانش تیمور
خوبصورت اور ہینڈسم دانش تیمور کو لڑکیاں کافی پسند بھی کرتی ہیں اور آج کل تو وہ اپنے ڈرامہ ’’عشق ہے‘‘ سے کافی مقبول بھی رہے۔۔۔ ان کی زندگی میں چاہے سارے زمانے کی شہرت اور آسائشیں آجائیں لیکن دانش کو صرف ایک چہرہ دیکھ کر ہی سکون ملتا ہے جو ان کی بیگم آئزہ کا ہے۔۔۔ دانش کا کہنا ہے کہ آئزہ میری زندگی میں اتنی ضروری ہے کہ میں اسے اپنے لئے سانسوں کی طرح اہم تصور کرتا ہوں۔۔۔اگر کسی شو میں انہیں مذاق میں بھی بیگم سے جھوٹ بولنے کا کہا جائے تو وہ کبھی نہیں بولتے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک سیکنڈ کے لئے بھی آئزہ کا پریشان چہرہ نہیں دیکھ سکتے۔۔۔
image
 
علی ظفر
 گلوکار اور اداکار علی ظفر بھی اپنی بیگم سے شدید محبت کرتے ہیں۔۔۔ انہوں نے محبت کی ہی شادی کی اور یہ عشق دو بچوں کے بعد ہی اتنے ہی عروج پر ہے۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ میری بیوی نے میرا ہر قدم پر ساتھ تو دیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ مجھے اس سے ہر حال میں محبت ہے۔۔۔ مجھے عائشہ کو دیکھ کر آج بھی وہی احساس ہوتا ہے جو پہلی بار ہوا تھا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: