|
|
اگر زندگی میں لوگ اچھے مل جائیں تو سفر بھی خوشگوار ہوجاتا ہے اور منزل بھی
آسان۔۔۔شوبز کی دنیا میں ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے جب قدم رکھا انڈسٹری میں
انہیں کسی نا کسی زاویے میں سہارے کی ضرورت پڑی اور ایسے وقت میں شوبز کی ہی دنیا
کے کچھ لوگ ان کے کام آئے۔۔۔ |
|
ہاجرہ یامین |
اداکارہ ہاجرہ یامین اپنے گھر والوں سے اختلاف کرکے کراچی آئیں اور یہاں
اپنے شوق کو پورا کرنے کی غرض سے رہنے کا فیصلہ کیا۔۔۔ اس سلسلے میں ان کا
ساتھ دینے والا پہلا نام تھا ثمینہ احمد کے گھرانے کا۔۔۔ وہ یہاں ثمینہ
احمد کے گھر پر ہی رکیں کچھ عرصہ کے لئے اور ان کے بیٹے زین احمد نے ہی
ہاجرہ کو تھیٹر سے متعارف کروایا۔۔۔کراچی کے تھیٹر گروپ میں آنے کے بعد
ہاجرہ نے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور آج وہ بہت سارے ڈراموں میں خود کو
منوا رہی ہیں۔۔۔ |
|
|
فہد شیخ |
اداکار فہد شیخ آج ڈراموں میں جا بجا نظر آتے ہیں اور اپنی اداکاری
سے خود کو منواتے بھی نظر آرہے ہیں۔۔۔لیکن ایک دور وہ بھی تھا جب کوئی
انہیں منہ بھی نہیں لگاتا تھا۔۔۔ وہ لوگوں سے کہتے تھے کہ انہیں کام چاہئے
لیکن کوئی انہیں ڈراموں میں نہیں لیتا تھا۔۔۔فہد شیخ کا کہنا ہے کہ بار بار
لوگوں کو کالز کرتا تھا کہ شاید کوئی چانس بنے ، تب ہی فہد مصطفیٰ نے نا
صرف فون پر مثبت جواب دیا بلکہ مجھے کام بھی دیا اور آج میں جس مقام پر بھی
ہوں فہد مصطفیٰ کی وجہ سے ہوں۔۔۔ |
|
|
نوید رضا |
یہ حقیقت ہے کہ نوید رضا آج ڈراموں اور فلموں میں خود کو منوا رہے
ہیں لیکن یہ سفر اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔ انہیں شروع میں یہ تمام تر
کامیابیاں حاصل نہیں تھیں اور فیصل قریشی نے اس سفر میں ان کا بہت ساتھ دیا۔۔۔
انہیں گروم کرنی سے لے کر ان کے کام کر بہتر بنانے اور انہیں آگے بڑھانے
میں ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ |
|