|
|
ہمارے معاشرے میں لڑکیاں جیسے ہی ذرا سی بڑی ہوئیں تو ان کے دماغ میں کچن کی محبت
اور احساس ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔۔۔لیکن وقت بدل رہا ہے اور اب لڑکیاں کھل کر
اس بات کا اظہار کرتی ہیں کہ ہمیں نہیں ہے کچن سے کوئی محبت۔۔۔دنیا بھر کے کام
کروالیں لیکن کھانا بنانے کو نہیں کہیں۔۔۔ شوبز کی مائیں بھی بہت کوشش کرتی رہیں
لیکن کچھ اپنی بیٹیوں کے دل میں یہ محبت ڈالنے میں بری طرح ہوگئیں ناکام۔۔۔ |
|
روبینہ اشرف کی بیٹی منا طارق |
اداکارہ روبینہ اشرف نے اپنے دونوں بچوں کو بہت تمیز ، تہذیب اور بہترین
تعلیم تو دی لیکن کچن کے کاموں سے محبت نا کروا سکیں۔۔۔ان کی بیٹی منا طارق
کی اب تو منگنی بھی ہو چکی ہے لیکن وہ صاف صاف کہتی ہیں کہ منا کو چائے تک
نہیں بنانی آتی۔۔۔ جس پر منا کا جواب ہوتا ہے کہ میں چائے پیتی ہی نہیں تو
کیسے بناؤں۔۔۔منا طارق کو کچن کے کام اور کھانا بنانے سے شدید چڑ ہے اور ان
کا کہنا ہے کہ یہ سب کام سیکھنے میں وہ اپنا وقت ضائع بھی نہیں کریں گی |
|
|
اسماء عباس کی بیٹی زارا نور عباس |
اسماء عباس کو اپنی بیٹی پیکو یعنی زارا نور عباس سے شدید محبت ہے
لیکن اس محبت کی ہی وجہ سے وہ اسے کچن کے کاموں کے لئے زیادہ دباؤ نہیں ڈال
سکیں۔۔۔ زارا کو کام آتا تو ہے لیکن کچن میں جانا پسند نہیں۔۔۔ایک دور میں
زارا نے کچن کے کام کئے بھی لیکن اب انہیں اپنا وقت کچن کو دینا بالکل پسند
نہیں آتا۔۔۔ |
|
|
جویریہ عباسی کی بیٹی انزلہ عباسی |
جویریہ عباسی اور ان کی بیٹی انزلہ عباسی ماں بیٹی کم اور دوستیں زیادہ ہیں
۔۔۔لیکن سچ یہ ہے کہ جویریہ خود یہ کہتی ہیں کہ انزلہ کو گھر کے کاموں سے
کوئی دلچسپی نہیں۔۔۔ان کا زیادہ تر وقت اپنی بیٹی کو یہی سمجھاتے ہوئے گزر
جاتا ہے کہ الماری بھی صحیح کرنی ہوتی ہے اور کھانا کھانے کے علاوہ بنانا
بھی ہوتا ہے۔۔۔کیونکہ انزلہ کو اس طرح کے کاموں سے کوئی بھی رغبت نہیں اور
وہ کوشش کرتی ہیں کہ اس طرح کی کوئی بات بھی ان کے سامنے نا ہو۔۔۔ |
|